ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
|
ہے مگر وہ دونوں آیتیں جدا جدا ہوتی ہیں اور اوقاف تابع تفسیر ہیں اسی وجہ سے ان میں اختلاف ہے ۔ غیر مقلدین یہ کہتے ہیں کہ ہر آیت پر وقف کرنا ضروری ہے اور غیر آیت پر وقف کرنا جائز نہیں ۔ اخبار اور احبار کا لطیفہ فرمایا کہ اخبار کا تو اعتبار پہلے سے نہ رہا تھا اب تو افسوس یہ ہے کہ احبار کا اعتبار بھی مشکل ہو گیا ۔ ہر کام میں حفظ حدود کی اہمیت فرمایا کہ حق تعالی نے صلحاء کی بہت سی تعریفیں سورہ توبہ کی اس ایک آیت میں جمع فرمائی ہیں جس میں التائبون الحمدون سے شروع ہو کر بہت سی صفات محمودہ بیان جرمانے کے بعد فرمایا والحفظون الحدود اللہ اس سے معلوم ہوا کہ تمام صفات محمودہ اس وقت محمودہ ہیں جبکہ وہ اللہ کی مقرر کردہ حدود کے اندر ہیں ان میں افراط و تفریط غلو ہو گیا تو صفت محمودہ نہیں رہتی ۔ اور ہر کام اس وقت صحیح و مقبول ہو گا جبکہ وہ حفظ حدود کے ساتھ ہو ۔ ایک تجربہ کی بات ارشاد فرمایا کہ مباحات سے قلب کو خالی کرنے کا اہتمام مضر ہے ۔ تجربہ سے معلوم ہوا کہ مباحات کا اشتغال انسان کے لئے معاصی سے اجتناب میں معین ہوتا ہے اس لئے کچھ نہ کچھ مباحات کا اشتغال رکھنا چاہیے مگر اس حد تک کہ تشویش نہ ہو اور غیر اختیاری طور پر کبھی تشویش بھی ہو جائے تو مضر نہیں ۔ علمی انحطاط فرمایا کہ پہلے بھی کچھ طلباء فاقد الاستعداد تو ہوتے تھے مگر فاسدالاستعداد نہ تھے ۔ اب تو فاسدالاستعداد ہیں کہ تربیت و تعلیم کا بھی کچھ اثر نہیں ہوتا ۔