ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
|
تھے تو جواب یہ ہے کہ اب نہ ایسے خواب دیکھنے والے ہیں نہ ایسے تعبیر دینے والے کسی کو قبلہ و کعبہ کہنا حضرت سے سوال کیا گیا کہ لوگ اپنے بڑوں کو قبلہ کعبہ لکھتے ہیں یہ کیسا ہے ۔ فرمایا کہ مجاز ہے اس لئے کوئی حرج نہیں مگر ترک اس کا اولی ہے ۔ سنت نبوی پر عمل بلا نیت و ارادہ بھی ہو تو برکت سے خالی نہیں سوال کیا گیا کہ ایک شخص ایک کام سنت کے مطابق کرتا ہے مگر اس کو نہ اس کا سنت ہونا معلوم ہے نہ اس نے اتباع سنت کی نیت سے کیا ۔ تو کیا پھر بھی اس کو ثواب ملے گا ۔ فرمایا کہ ثواب تو بغیر نیت کے نہیں ملے گا ۔ مگر موافقت سنت کی برکت سے پھر بھی محروم نہ رہے گا ۔ دل کے متعلق چند اشعار حضرت شاہ ولی اللہ قدس سرہ کا ایک فارسی شعر ہے ؎ دلے دارم جواہر خانہ عشق است تحویلش کہ دارد زیر گرد ون میر سا مانے کہ من دارم خواجہ عزیزالحسن صاحبؒ نے حضرتؒ کی مجلس میں یہ شعر پیش کیا ۔ تو حضرتؒ نے بہت پسند فرمایا اور فرمایا دل کے متعلق بزرگوں کے مختلف مذاق ہیں ۔ قدسی کے اشعار بھی اس بارہ میں خوب ہیں ؎ دارم دلے اما چہ دل صد گو نہ حرمان در بغل چشمے و خون در آستین اشکے و طوفان در بغل روز قیامت ھر کسے آید بدستش نامئہ من نیز حاضر میشوم تصویر جانان در بغل اس کے آخری شعر کو حضرت شاہ عبد العزیز صاحب قدس سرہ تصرف کر کے اس طرح پڑھا کرتے تھے ؎ من نیز حاضر میشوم تفسیر قرآن در بغل میں بے ادبی کو معاصی سے زیادہ مضر سمجھتا ہوں ۔ ایک مرتبہ فرمایا کہ مشائخ اور علماء کی شان