حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وہ بھی اللہ کا حق ہے اور رسول کا اور (آپ کے) قرابت داروں کا اور یتیموں کا اور غریبوں کا اور مسافروں کا تاکہ وہ (مالِ فے)تمہارے تونگروں کے قبضہ میں نہ آجائے۔ اور رسول تم کو جوکچھ دے دیا کریں وہ لے لیا کرو اور جس چیز (کے لینے) سے تم کو روک دیں (اور بعموم ِ الفاظ یہی حکم ہے افعال اور احکام میں بھی) تم رک جایا کرو۔ اور اللہ سے ڈر و، بے شک اللہ تعالیٰ (مخالفت کر نے پر) سخت سزا دینے والا ہے۔ اور ان حاجت مند مہاجرین کا (بالخصوص) حق ہے جو اپنے گھروں سے اوراپنے مالوں سے (جبراً و ظلماً) جدا کر دیے گئے۔ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل (یعنی جنت) اور رضا مندی کے طالب ہیں۔ اور وہ اللہ اور اس کے رسول (کے دین) کی مدد کرتے ہیں۔ (اور) یہی لوگ (ایمان کے) سچے ہیں۔ اللہ کی قسم! یہ مال صرف ان ہی لوگوں کے لیے نہیں ہے ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {وَالَّذِیْنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَالْاِیْمَانَ مِن قَبْلِہِمْ یُحِبُّوْنَ مَنْ ہَاجَرَ اِلَیْْہِمْ وَلَا یَجِدُوْنَ فِیْ صُدُوْرِہِمْ حَاجَۃً مِّمَّا اُوْتُوْا وَیُؤْثِرُوْنَ عَلٰی اَنْفُسِہِمْ}1 اور (نیز) ان لوگوں کا (بھی حق ہے) جو دار الاسلام (یعنی مدینہ) میں (ان مہاجرین) کے آنے کے قبل سے قرار پکڑے ہوئے ہیں۔ جو اُن کے پاس ہجرت کر کے آتا ہے اس سے یہ لوگ محبت کر تے ہیں، اور مہاجرین کو جو کچھ ملتا ہے اس سے یہ (اَنصار) اپنے دلوں میں کوئی رشک نہیں پاتے اور اپنے سے مقدم رکھتے ہیںاگر چہ ان پر فاقہ ہی ہو۔ اور (واقعی) جو شخص اپنی طبیعت کے بخل سے محفوظ رکھا جائے ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ اللہ کی قسم! یہ مال صرف ان ہی لوگوں کے لیے نہیں ہے ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: {وَالَّذِیْنَ جَآئُ وْ مِنْم بَعْدِھِمْ}2 اور ان لوگوںکا بھی (اس مالِ فے میں حق ہے)جو اُن کے بعد آئے، جو (ان مذکورین کے حق میں) دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پر وردگار! ہم کو بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو ( بھی) جو ہم سے پہلے ایمان لاچکے ہیں، اور ہمارے دلوںمیں ایمان والوں کی طرف سے کینہ نہ ہونے دیجیے۔ اے ہمارے ربّ! آپ بڑے شفیق (اور) رحیم ہیں۔ پھر فرمایا: اللہ کی قسم! اس مال میں ہر مسلمان کا حق معلوم ہوتا ہے چاہے وہ عَدَن میں بکریاں چرا رہا ہو۔ یہ الگ بات ہے کہ اسے مال دیا جائے یا نہ دیا جائے۔3 حضرت مالک بن اَوس بن حَدَثان ؓ اسی قصہ کو بیان کر تے ہوئے فر ماتے ہیں: اس کے بعد حضرت عمر ؓ نے یہ آیت آخر تک پڑھی: {اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآئِ وَالْمَسٰکِیْنَ}4 صدقات تو صرف حق ہے غریبوں کا اور محتاجوں کا اور جو کارکن ان صدقات پر متعین ہیں اور جن کی دل جوئی کرنا (منظور) ہے اور غلاموں