ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ! حنفی مذہب میں تو اس صورت میں بھی اجازت نہیں اور شافعی مذہب میں اگر ثقہ عورتیں ہمراہ ہوں تو اجازت ہے اور حنفی کو کسی خاص مسئلہ میں شافعی کی تقلید بوقت ضرورت جائز ہے ۔ ضرورت کا فیصلہ میں نہیں کر سکتا ۔ ( اشرف علی 21 رمضان 1357 ھ ) حضرت نظام الاولیاءؒ کے خلیفہ حضرت حسن ؒ کے ایک شعر پر تضمین حضرت سلطان نظام الاولیاء قدس سرہ کے ایک خلیفہ حضرت حسنؒ تھے جو شروع میں حضرت نظام الاولیاء کے قدموں میں پڑے اور سلوک میں کمال حاصل کر کے خلیفہ مجاز ہوئے ۔ انکا ایک شعر ہے اے حسن تو یہ آن گہے کر دی کہ ترا طاقت گناہ نماند احقر نے اسی ردیف و قافیہ میں چند اشعار لکھے تھے ۔ بس شمر دم گناہ زید و عمر چون زعیب خود انتباہ نماند چون نظر بر گناہ خود افتاد گنہ ہیچ کس گناہ نماند بر درت آنگہے رسیدہ شفیع کہ در دیگرش پناہ نماند عجیے تے ز راہ در ماندن لیک کس چون من تباہ نماند در چنیں جود و فیض محرومے ہمچو این ننگ خانقاہ نماند مد دے اے نگاہ پیر مغان غیر آن بہر بندہ راہ نماند حضرت خواجہ عزیزالحسن صاحب مجذوبؒ کا ایک شعر فقر میں بھی سر بسر کبر و غرور و ناز ہون کس کا نیاز مند ہوں سب سے جو بے نیاز ہوں ( محمد شفیع ) مسودات سے تبییض کی گئی ۔ 3 محرم 1393 ھ