تاریخ اسلام جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ملک کے باشندے اونٹ کے دودھ اور کھجور کے پھل پر اپنی گزران کر لیتے ہیں ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ خانہ بدوشی کی حالت میں زندگی بسر کرتا ہے‘ اسی لیے بڑے بڑے شہر بہت کم ہیں۔۲؎ حالی مرحوم نے عرب کا نقشہ اس طرح تیار کیا ہے۔ عرب کچھ نہ تھا اک جزیرہ نما تھا! کہ پیوند ملکوں سے جس کا جدا تھا نہ وہ غیر قوموں پہ چڑھ کر گیا تھا نہ اس پرکوئی غیر فرماں روا تھا تمدن کا اس پر پڑا تھا نہ سایہ ترقی کا تھا واں قدم تک نہ آیا ۱؎ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق عرب ممالک کی آبادی تقریباً بیس کروڑ ہے۔ ۲؎ عرب دنیا کو اللہ تعالیٰ نے جب سے تیل (پٹرولیم) کی دولت سے نوازا ہے‘ وہاں زبردست ترقی ہوئی ہے۔ بڑے بڑے اور جدید شہر آباد ہوئے ہیں جہاں بے شمار تیس تیس‘ چالیس چالیس منزلہ عمارات تعمیر ہوئی ہیں اور بڑی تیزی سے مزید تعمیر ہو رہی ہے۔ صنعتوں کے جال بچھ گئے ہیں۔ دولت کی خوب ریل پیل ہے۔ بعض عرب ممالک خوب ترقی کر گئے ہیں اور بعض ابھی ترقی کر رہے ہیں۔ نہ آب و ہوا ایسی تھی روح پرور کہ قابل ہی خود جس سے پیدا ہوں جوہر نہ کچھ ایسے سامان تھے واں میسر کنول جس سے کھل جائیں دل کے سراسر نہ سبزہ تھا صحرا میں پیدا نہ پانیـ فقط آب باراں پہ تھی زندگانی زمیں سنگلاخ اور ہوا آتش افشاں لوئوں کی لپٹ باد صر صر کے طوفاں پہاڑ اور ٹیلے سراب اور بیاباں! کھجوروں کے جھنڈ اور خار مغیلاں نہ کھیتوں میں غلہ نہ جنگل میں کھیتی! عرب اور کل کائنات اس کی یہ تھی! اس کتاب کی گنجائش اوراق اس سے زیادہ جغرافیہ عرب کی نسبت کچھ لکھنے کی اجازت نہیں دیتی۔ عرب کی قدیم قومیں ملک عرب میں قدیم سے سام ابن نوح علیہ السلام کی اولاد آباد رہی ہے‘ زمانہ کے اعتبار سے باشندگان عرب کو مؤرخین نے تین طبقات میں تقسیم کیا ہے‘ یعنی عرب بائدہ ‘ عرب عاربہ‘ عرب مستعربہ بعض نے عربہ اور مستعربہ کو ایک ہی قسم قرار دے کر عرب بائدہ و عرب باقیہ دو ہی قسمیں قرار دی ہیں۔ عرب بائدہ سے وہ قومیں مراد ہیں جو سب سے قدیم زمانہ میں ملک عرب کے اندر آباد تھیں اور وہ سب کی سب ہلاک ہو گئیں‘ ان کی نسل اور کوئی نشان دنیا میں باقی نہیں رہا‘ عرب باقیہ سے مراد وہ قومیں ہیں جو ملک عرب میں پائی جاتی ہیں ان کے بھی دو طبقات ہیں‘ جو عاربہ اور مستعربہ کے نام سے موسوم کئے گئے ہیں‘ بعض نے اہل عرب کو چار طبقوں میں تقسیم کیا ہے‘ اول عرب بائدہ یا عرب عاربہ‘ دوم عرب مستعربہ‘ سوم عرب تابعہ‘ چہارم عرب مستعجمہ۔