تاریخ اسلام جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عمر رضی اللہ عنہ ایمان لائے اسلام ظاہر ہوا‘ ہم کعبہ کے گرد بیٹھنے‘ طواف کرنے‘ مشرکین سے بدلہ لینے اور ان کو جواب دینے لگے‘ ابن عساکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ سے روایت کی ہے کہ ہر شخص نے خفیہ طور پر ہجرت کی ہے‘ لیکن جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ہجرت کا قصد کیا تو ایک ہاتھ میں برہنہ تلوار لی‘ دوسرے میں تیر اور پشت پر کمان کو لگا کر خانہ کعبہ میں تشریف لائے‘ سات مرتبہ طواف کیا اور دو رکعتیں مقام ابراہیم کے پاس کھڑے ہو کر پڑھیں‘ پھر سرداران قریش کے حلقہ میں تشریف لائے اورایک ایک سے کہا کہ تمہارے منہ کالے ہوں جو شخص اپنی ماں کو بے فرزند اور اپنی بیوی کو بیوہ کرنا چاہتا ہو وہ آ کر مجھ سے مقابل ہو‘ کسی کو جرات نہ ہوئی کہ آپ رضی اللہ عنہ کو روکتا۔۔۔ امام نووی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہر ایک جنگ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ رہے اور یوم احد میں ثابت قدم رہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد ۱؎ صحیح بخاری‘ کتاب مناقب الانصار‘ حدیث ۳۸۶۳۔ فرمایا ہے کہ میں نے بحالت خواب (یا سفر معراج میں) جنت میں دیکھا کہ ایک عورت ایک قصر کے پہلو میں بیٹھی ہوئی وضو کر رہی ہے‘ میں نے پوچھا کہ یہ قصر کس کا ہے‘ معلوم ہوا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا ہے‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ مجھ کو تمہاری غیرت یاد آ گئی اور میں وہیں سے لوٹ آیا‘ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور فرمایا کہ میں اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے غیرت کروں۔۱؎ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا کہ میں نے ایک مرتبہ خواب میں دیکھا کہ میں نے دودھ پیا ہے اور اس کی تازگی میرے ناخنوں تک پہنچ گئی ہے‘ پھر میں نے وہ دودھ عمر رضی اللہ عنہ کو دے دیا‘ لوگوں نے پوچھا‘ کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم اس کی تعبیر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ دودھ سے مراد علم ہے۔۲؎ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ لوگوں کو میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے اور وہ قمیص پہنے ہوئے ہیں‘ بعض کے قمیص سینے تک ہیں‘ بعض کے اس سے زیادہ‘ مگر عمر رضی اللہ عنہ کا قمیص زمین میں گھسٹتا جاتا ہے‘ لوگوں نے پوچھا کہ قمیص سے مراد کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ دین۔۳؎ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ واللہ جس راستے سے تم جاتے ہو اس راستے کو شیطان چھوڑ کر کوئی دوسرا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ میرے بعد اگر کوئی نبی ہونے والا ہوتا تو وہ عمر رضی اللہ عنہ ہی ہوتا۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ چراغ اہل جنت ہیں۔ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جب تک عمر رضی اللہ عنہ تمہارے درمیان رہے گا فضول کا دروازہ بند رہے گا۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ آسمان کا ہر فرشتہ عمر رضی اللہ عنہ