اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم دعائیہ کلمات سلام ومصافحہ کے موضوع پر قابلِ قدر کتاب عزیز محترم مولانا محمد تبریز عالم قاسمی استاذ دارالعلوم حیدرآباد نے اسلامی آداب میں سلام ومصافحہ کے موضوع پر قابلِ قدر کتاب تصنیف کی ہے، اُنھوں نے از راہِ کرم مسوّدے کے اوراق راقم کے پاس بھی ارسال کیے اور اُن پر اظہارِ رائے کے لیے فرمائش بھی کی۔ بندہ ضعفِ بصارت او رکم ہمتی کی وجہ سے موصوف کے حکم کی تعمیل نہ کرسکا؛ لیکن محترم المقام حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیر آبادی زید مجدہم ، صدر دارالافتاء دارالعلوم دیوبند نے کتاب دیکھ کر نہایت وقیع الفاظ میں تقریظ تحریر فرمائی ہے۔ اِس لیے کہا جاسکتا ہے کہ کتاب سلام، مصافحے اور معانقے وغیرہ کے تمام گوشوں کا احاطہ کرتی ہے اور اِس اِسلامی ادب میں بعض علاقوں یا بعض طبقات میں جو خامیاں پیدا ہوگئی ہیں، اُن کی بھی نشان دہی کی گئی ہے؛ تاکہ اہلِ اسلام سنتِ نبوی کے مطابق اُن قیمتی آداب پر عمل کریں۔ کتاب کے آخر میں روضۂ اقدس پر صلوۃ وسلام پیش کرنے کے آداب کااضافہ بھی قابلِ قدر اور لائقِ ستائش ہے۔ بجا طور پرکہا جاسکتا ہے کہ مولف محترم اپنے مقصد میں کامیاب ہیں، راقم الحروف دعا گو ہے کہ پروردگارِ عالم اپنے فضل وکرم سے مزید علمی خدمات کی توفیق عطا فرمائے، علم وعمل میں ترقیات سے نوازے اور کتاب کو اپنی بارگاہ میں حسنِ قبول اور مسلمانوں کے درمیان قبولِ عام کی دولت سے سرفراز کرے،آمین۔ والحمد للہ أولا وآخرا ریاست علی بجنوری غفر لہ ۴؍ربیع الثانی ۱۴۳۶ھ خادم تدریس دارالعلوم دیوبند بسم اللہ الرحمن الرحیم حوصلہ افزائی ایک بے نظیر کتاب