اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ابتداء رسائل وکتب میں، بعد بسم اللہ اور حمد کے دورد وسلام لکھنا، ابن حجر مکیؒ نے لکھا ہے کہ یہ رسم، اول حضرت سیدنا ابو بکر صدیقؓ کے زمانے میں جاری ہوئی، خود انہوں نے اپنے خطوط میں اِسی طرح لکھا۔(زاد السعید در اصلاحی نصاب:۵۵۹) جب خطبہ میں نام مبارک آجائے جب خطبہ میں حضور ا قدسﷺ کا نام مبارک آوے یا خطیب یہ آیت پڑھے یا أیہا الذین آمنوا صلوا علیہ وسلموا تسلیما تو اپنے دل میں بلا جنبش زبان(۱) کے ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کہہ لے۔(فضائل درود شریف:۸۶ بحوالہ در مختار) سلام کے احادیث سے منقول صیغے درود وسلام کے صیغے تو بہت ہیں، مگر بقول حضرت تھانویؒ: جو صیغے، درود وسلام کے احادیث مرفوعہ حقیقیہ یا حکمیہ میں وارد ہیں، ان میں سے چالیس صیغے ہیں، جن میں ۲۵ صلاۃ کے ہیں؛ جب کہ۱۵ سلام کے ہیں، ان سب کی مکمل تفصیل کے لیے حضرت تھانویؒ کی زاد السعید اور شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحبؒ کی فضائل اعمال میں شامل فضائل درود شریف دیکھیں، اور عربی میں علامہ سخاویؒ کی القول البدیع في الصلاۃ علی الحبیب الشفیع جس میں تمام درود وسلام جمع کیے گئے ہیں، دیکھیں۔ مولف، کتاب کی مناسبت سے صرف سلام کے دو تین صیغے حصولِ برکت (۱) دکن کے بہت سے علاقوں میں مساجد کے اندر دورانِ خطبہ جب خطیب یہ آیت پڑھتا ہے تو اکثر مصلی زور سے صلی ا للہ علیہ وسلم پڑھتے ہیں؛ حالاں کہ آہستہ پڑھنے کا حکم ہے۔ کے لیے لکھ دینا مناسب سمجھتاہے۔ (۱) التَّحِیَّاتُ للّٰہِ والصَّلَوَاتُ والطَّیِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَیکَ أیُّہَا النَّبِيُّ ورحمۃُ اللّٰہِ وبَرَکَاتُہ۔ السَّلَامُ عَلَیْنَا وعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ أَشْہَدُ أنْ لَّا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وأشْہَدُ أنَّ محمداً عَبْدُہ ورسولُہ۔ (۲) التحیاتُ الطَّیباتُ والصلواتُ۔ والمُلْکُ للّٰہ۔ السلامُ علیک أیہا النبي ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ۔ (۳) بسم اللّٰہ والصلاۃُ والسلامُ علی رسولِ اللّٰہ۔ ترتیب وار ترجمہ (۱) ساری عبادات قولیہ اور عبادات بدنیہ اور عبادات مالیہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں، سلام ہو آپ پر اے نبی(ﷺ) اور اللہ کی رحمت اور اُس کی برکتیں آپ پر نازل ہوں، سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر ، میں اس بات کی شہادت دیتا ہوں کہ بے شک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور شہادت دیتا ہوں کہ بے شک سیدنا محمد(ﷺ ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ (۲) ساری عبادات قولیہ اور عبادات بدنیہ اور عبادت مالیہ اور ملک اللہ کے لیے ہیں، سلام ہو آپ پر اے نبی اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔ (۳) اللہ کے نام ے شروع کرتا ہوں اوردرود سلام ہو اللہ کے رسو ل پر۔ حرفِ آخر مولف کا قلم صرف یہ لکھے گا اور اس کے سوا کچھ نہیں لکھ سکتا کہ یہ محض اللہ تعالیٰ کا کرم اور احسان ہے کہ اُس نے اِس ناچیز سے جو حقیقت میں ناچیز بھی لکھنے