اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کلمات کے بجائے ’’آداب عرض‘‘ کہہ لینے کی گنجائش ہے۔ (فتاویٰ دارالافتاء دارالعلوم دیوبند: ۹۲۸۳) اسکول، کالج میں مسلم بچے سلام کیسے کریں؟ اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں پڑھنے والے مسلم بچے کافی تعداد میں ہوتے ہیں، اور ان کے اساتذہ غیر مسلم بھی ہوتے ہیں، اسی طرح بہت سے مسلم بچے کوچنگ کرتے ہیں، بہت سے ٹیوشن پڑھتے ہیں اور وہاں غیرمسلم ٹیچرس ہوتے ہیں، وہاں بھی مسلمان بچوں کے لیے اپنے Sirکو السلام علیکم کہنا درست نہیں اور نہ ہی نمستے اور پرنام کہنا جائز ہے،حضرت تھانوی ؒلکھتے ہیں: مسلمانوں کے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں،اُن کو بھی (۱) لیکن واقعی وہ اہل کتاب(یہودی وعیسائی) ہوں، آج کل کے اکثراہل کتاب دہریہ قسم کے ہیں؛اس لیے اُن کا حکم مشرکین وکفار جیسا ہونا چاہیے۔ انگریزی یا ہندوانہ طریق سے سلام نہ کرنا چاہیے؛ بلکہ شرعی طریقے پر استاذوں وغیرہ کو سلام کرنا چاہیے؛ اگر استاذ کافر ہو تواُس کو صرف سلام یا السلام علی من اتبع الہدیٰ کہنا چاہیے، کافروں کے لیے السلام علیکم کے الفاظ نہ استعمال کرنا چاہیے۔ (بہشتی زیور کامل:۳۶۴) غیر مسلم بھائیوں کو کس طرح سلام کرنا چاہیے؟ سوال: (۲۰۷۱) میرے غیر مسلم دوست بھی ہیں، غیر مسلم دوست کو کس طرح سلام کرنا چاہیے؟ جواب: سلام کے جو الفاظ ہم ایک دوسرے کو کہتے ہیں یعنی ’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ‘‘ یہ اصل میں مسلمانوں کو کہنے کے لیے ہیں، اس میں مخاطب کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جاتی ہے، جو لوگ اللہ کے وجود ہی کو نہ مانتے ہوں یا اس طرح نہ مانتے ہوں جس طرح ماننے کا حق ہے، اور خدا کے بارے میں اُن کا عقیدہ ہی مختلف ہو، اُن کو اِس طرح کی دعا دینا ایک بے معنی بات ہوگی؛ اِس لیے غیر مسلم بھائیوں کے لیے محبت اور احترام کا کوئی مناسب لفظ استعمال کرنا چاہیے، جیسے آداب، گڈ مارننگ وغیرہ اور اگر وہ خود سلام کریں تو اس کے جواب میں صرف ’’وعلیکم‘‘ کہنے پر اِکتفاء کرنا چاہیے، رسول اللہ ﷺنے اسی طرح جواب دینے کی تلقین فرمائی ہے۔(کتاب الفتاوی:۶؍۱۱۸) غیر مسلم بچوں کو سلام کرنا سوال: غیر مسلم بچوں کو سلام کرنا کیسا ہے؟ کیوں کہ وہ ابھی اسلامی فطرت پر ہیں۔ جواب: السلام علی من اتبع الہدی کے الفاظ سے کرلینا بہتر ہے۔ (دارالافتاء دارالعلوم دیوبند: ۱۰۵۵۱) رام رام کہنا: رام رام کہنا سلام شرعی کی جگہ گناہ ہے کہ یہ کفار کا شعار ہے۔(کفایت المفتی: ۹؍۹۴) اگر غیر مسلم، مسلمان کو السلام علیکم کہہ دے تو؟