اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَسرار ومصالح سے متعلق ایک عمدہ تحریر ہے، یہ دل چسپ علمی بحث پہلی بار سلام کی کسی اردو کتاب کا حصہ بن رہی ہے۔فللہ الحمد۔ ساتواں باب: متفرقاتِ سلام کے عنوان سے ہے، اِس باب میں کیف مااتفق ، سلام کے مختلف پہلوؤں پر خامہ فرسائی کی گئی ہے، یہ بھی ایک دلچسپ باب ہے۔ آٹھواں باب: سلام کی اغلاط کے نام سے ہے، اِس باب میں، سلام میں در آنے والی بہت ساری غلطیوں اور کوتاہیوں کی نشان دہی کی گئی ہے؛ تاکہ اصلاح کی جاسکے۔ نواں باب: تکملۂ سلام کا ہے، اِس باب میں پانچ فصلیں ہیں، پہلی فصل میں مصافحہ کی لغوی وشرعی حقیقت بیان کرنے کے ساتھ، فضائل کی احادیث اور مصافحہ کے ضروری مسائل وفوائد لکھے گئے ہیں، اور دوسری فصل میں مصافحہ کی دعا سے بحث کی گئی ہے؛ جب کہ تیسری فصل میں’’مصافحہ ایک ہاتھ سے یا دونوں ہاتھ سے‘‘ کی بحث ہے، اور غیر مقلدین کے نقطۂ نظر کی تحقیق کی گئی ہے اور اِس باب کی چوتھی فصل میں فجر وعصر اور عیدین کے بعد مصافحہ کے تعلق سے اکابر کے ارشادات وعبارات کی روشنی میں اصولی بحث پیش کی گئی ہے، اور آخری فصل میں مصافحہ کی تیرہ غلطیوں کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔ دسواں باب: اِس میں دو فصلیں ہیں: پہلی فصل میں معانقہ کے تعلق سے تفصیلی بحث کرتے ہوئے ہر طرح کے مسائل لکھے گئے ہیں؛ جب کہ دوسری فصل میں تقبیل (دست بوسی) کے مسائل تحریر کیے گئے ہیں، یہ بحث بھی پہلی بار مستقل طور سے سلام کی کسی کتاب کی زینت بن رہی ہے۔ گیارہواں باب: اس باب میں سلام کے وقت ’’قیام‘‘ کے حوالے سے،احادیث وفقہ کی روشنی میں ایک تحقیقی بحث پیش کی گئی ہے، اور ضمناً مروّجہ قیامِ میلادی کا تحقیقی جائزہ پیش کیا گیاہے۔ بارہواں باب: یہ باب حصولِ برکت اورکتاب کے تتمہ کے طور پر شامل ہے، اِس میں اختصار کے ساتھ درودوسلام سے متعلق قیمتی معلومات لکھی گئی ہیں۔ راقم الحروف نے کتاب کا نام ’’اسلام کا نظامِ سلام ومصافحہ‘‘ اِس لیے رکھا؛ تاکہ علمی حلقوں میں یہ تأثر پیدا نہ ہو کہ یہ صرف فضائل ومسائل پر مشتمل کتاب ہے؛اِسی وجہ سے مذکورہ کتاب میں صرف مسائل پر اکتفانہیں کیا گیاہے؛ بلکہ سلام کے جتنے گوشے ہوسکتے ہیں، اُن سب کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ شکریہ نامہ اِس کتاب کو قارئین کے ہاتھوں میں پہنچانے کے لیے کسی بھی طرح تعاون کرنے والے ہر ہر فرد کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے؛ خصوصاًاُن تمام کتابوں کے مولفین ومصنفین اور شارحینِ حدیث جن کی کتابوں سے ا ستفادہ کیا گیا ہے اور بطور خاص