اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پانچواں بابالمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ المُسْلِمُوْنَ مِنْ لِسَانِہ ویَدِہ (بخاري، رقم:۱۰) ممنوعاتِ سلام (پہلی فصل )ایسی جگہیں جہاں سلام کرنا منع ہے یا مکروہ وناجائز ہے عبادت ومعاشرت کسی کی تکلیف کاذریعہ نہ بنے بوقتِ ملاقات ایک دوسرے کو سلام کرنا باہمی الفت ومحبت کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شرعی تقاضہ بھی ہے؛ اور شرعی چیزوںمیں دوسروں کی راحت واطمینان کا بہت خیال رکھا گیا ہے، اسلام نے ہر اُس چیز پر پابندی لگائی ہے، جو کسی کی تکلیف اور خلل کا ذریعہ بنے، شارع نے اپنے قول وفعل سے اِس کااہتمام فرمایا ہے کہ کسی شخص کی کوئی عبادت، معاملہ اور معاشرت ،کوئی حرکت وسکون یا کوئی بھی حالت