اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سلسلے میں مناسب اور مبنی بر احتیاط بات یہی ہے کہ ایسی رنگ ٹون استعمال نہ کریں؛ کیوں کہ السلام علیکم جہاں ایک طرف باہمی الفت ومحبت کو رواج دینے کا ذریعہ ہے، وہیں دوسری طرف اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، اور اللہ کا مبارک نام دنیوی غرض پوری کرنے کے لیے استعمال کرنا ایمانی غیرت کے خلاف ہے اور اللہ کے نام کے ذریعہ کال آنے کی اطلاع پانا یا ا طلاع دینا ایک دنیاوی مقصد ہے۔إن السلام من أسماء اللہ تعالیٰ وضعہ في الأرض؛ فأفشوا السلام بینکم۔(الادب ا لمفرد،رقم:۹۲۵) بار بار کال آنے پر سلام کا حکم ایک بار دعا وسلام اور گفتگو کے بعد موبائل رکھ دیا جائے یا کٹ جائے، ایک آدھ منٹ میں اُسی شخص کی دوبارہ سہ بارہ کال آنے پر دوبارہ سلام کرسکتے ہیں؛ لیکن اگر حرج معلوم ہو تو ترک بھی کرسکتے ہیں، جیسے کوئی شاگرد یا خادم بار بار استاذ یا مخدوم کے پاس آتاجاتا ہے تو عزیمت کا تقاضہ یہی ہے کہ سلام کرے؛ لیکن رخصت اِس بات کی ہے کہ سلام ترک کردے۔(ماخوذ از: احسن الفتاویٰ:۸؍۱۴۳) موبائل پر غیر محرم لڑکی یاعورت ہو تو؟ اگر بے خبری میں موبائل پر غیر محرم عورت نے سلام کردیا یا فون کرنے والے نے سلام کردیا یا سلام کا جواب دے دیا تو اس میں کوئی قباحت کی بات نہیں؛ کیوں کہ اس میں کوئی فتنہ وفساد کا خوف نہیں؛ البتہ سلام ودعا کے بعد جب غیر محرم ہونا معلوم ہوجائے اور گفتگو کے دوران ہیجان پیدا ہوجائے یا پیدا ہونے کا خطرہ ہو تو گفتگو کرنا ممنوع ہے۔(ماخوذاز: انوارِ رحمت،ص:۱۱۱) موبائل پر غیر مسلم ہو تو؟ جو حکم براہ راست ملاقات کا ہے، وہی حکم موبائل سے گفتگو کا ہے،لہٰذا اگر موبائل پر غیر مسلم سے گفتگو ہورہی ہے تو انہیں السلام علیکم کے ذریعہ سلام نہیں کرنا چاہیے؛ بلکہ آداب، گڈ مارننگ جیسے الفاظ بول سکتے ہیں، اور وہ غیر مسلم سلام کرے تو جواب میں یا تو صرف علیکم کہہ دیا جائے یا ہداک اللہ کہہ دے یا خاموش رہے۔ اور اگر بے خبری میں کسی نے فون آنے پر سلام کردیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ وہ غیر مسلم ہے، تو اِس میں کوئی حرج نہیں؛ اگر چہ ایک رائے یہ بھی ہے کہ اپنا سلام واپس لے لے؛ لیکن یہ حکم وہاں ہے جہاں مسلمانوں کا غلبہ ہو، تفصیل کے لیے ’’غیر مسلم کو سلام‘‘ کے عنوان سے جو باتیں گذری ہیں اُن کا مطالعہ کیا جائے۔ (پانچویں فصل )قبرستان میں جاتے وقت سلام کرنا -- ثبوت او رطریقہ تمام علماء کے نزدیک قبروں کی زیارت مستحب ہے؛ کیوں کہ قبروں پر جانے