اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے لائق نہیں، یہ کام لیا؛ اگرمولف اس کے شکر میں زندگی بھر اور زندگی کے ہر لمحے میں سجدۂ شکر بجالاتا رہے تو وہ حقِ شکر یہ ادا کرنے والا کہلائے گا؟ ہرگز نہیں، بس اللہم لک الحمد ولک الشکر أولا وآخراً ظاہراً وباطنا دائما أبداً۔ مولف نے اپنی تالیف کا آغاز سلام سے کیا تھا جو اللہ کا ایک ’’نام‘‘ ہے اور تالیف کا اختتام قصداً حضورﷺ پر ’’سلام‘‘ کے ذریعہ کررہاہے؛ کیوں کہ عرقِ انفعال کے قطرات کو شانِ کریمی موتی سمجھ کر چن لیتی ہے، کیا میں اِس کا امیدوار بن سکتا ہوں؟ معلوم نہیں؛ لیکن امید وآس کا دامن چھوڑنا گناہ ہے، کریم کے درسے کوئی خالی دامن کبھی تھوڑے ہی گیا ہے اور وہ تو کریموں کاکریم ہے، بس اخیر میں۔ یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا ٭ عَلٰی حَبِِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہمِ یَا رَبِّ بِالْمُصْطَفٰی بَلِّغْ مَقَاصِدَنَا ٭ فَاغْفِرْ لَنَا مَا مَضٰی یَا وَاسِعَ الْکَرِمِ والحمد للّٰہ أولًا وآخراً وما توفیقي إلا باللّٰہ ۱۰؍جمادی الثانیہ ۱۴۳۶ھ محمد تبریز عالم حلیمی قاسمی(عفااللہ عنہ) ۳۱؍مارچ ۲۰۱۵ء (۱۵-۷بجے صبح سہ شنبہ) مقیم حال: دارالعلوم حیدرآباد فہرست مراجع (ألِفْبَائِیاً) شمار اسمائے کتب اسمائے مصنفین وفات مطبوعہ