اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
درود وسلام پیش کیجیے اور حضور ﷺ کی دعائیں لیجیے مفتی تقی عثمانی صاحب کابیان ہے: بہت سے لوگ حضور اقدسﷺ کی خدمت میں جا کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ ہمارے حق میں دعا فرمادیجئے، دعا کی درخواست کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، ہاں ایک راستہ ہے وہ یہ کہ ہم درود وسلام کثرت سے بھیجیں، جواب میں حضور اقدسﷺ ہمارے حق میں دعا فرمائیں گے؛ کیوں کہ درود وسلام حضورﷺ کی خدمت میں ایک تحفہ اور ہدیہ ہے اور سیرت طیبہ میں یہ بات لکھی ہے کہ جب کوئی شخص حضور اقدسﷺ کی خدمت میں کوئی ہدیہ لاتا تو آپ اُس سے بہتر تحفہ پیش کرنے کی کوشش کرتے تھے؛ تاکہ اس کی مکافات ہوجائے، تو آج اگر ہم درود وسلام بھیجیں گے اور فرشتے جاکر پہنچائیں گے تو غالب گمان یہ ہے کہ حضور اقدسﷺ اس ہدیہ وتحفہ کا جواب دیں گے اور جوابی ہدیہ ،یہ ہوگا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں گے کہ جس طرح اِس بندے نے مجھے ہدیہ بھیجا، اے اللہ اس بندے کی حاجتیں بھی آپ پوری فرمادیں اور اس کی پریشانیاں دور فرمادیں۔(خلاصہ اصلاحی خطبات:۶؍۷۹) یا رب صل وسلم دائما أبدا ٭ علی حبیبک خیر الخلق کلہم اس ادب کو ملحوظ رکھیے حضورﷺنے ارشاد فرمایا: بڑا بخیل وہ شخص ہے کہ اُس کے روبرو میرا ذکر آئے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے(۱) اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضورﷺ کا جب نام نامی اسم گرامی کوئی اپنی (۱) ترمذی،رقم:۳۵۴۶ زبان سے ادا کرے یاکسی سے سنے تو درود وسلام دونوں پڑھنا چاہیے، ہم مسلمانوں سے اس بابت میں بڑی کوتاہی ہوتی ہے، وعظ کی مجلسوں میں، جلسے جلوس اور حدیث کی درس گا ہوں میں نہ جانے کتنی بار حضورﷺ کا نام گرامی آتا ہے اور ہماری زبان خاموش رہتی ہے؛اس لیے ایسے موقع پر ہمیں درودپڑھنا چاہیے اور اس کا ادنیٰ درجہ ہے ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ یہ چھوٹا سا جملہ ہے جس میں درود بھی ہے اور سلام بھی ، اگر ایک سلام کا بھی جواب آگیا اور قبول ہوگیا تو اس خوش بختی پر جتنا ناز کیا جائے کم ہے۔ ایک کوتاہی -- سزا، تنبیہ اور اصلاح عموماً جو لوگ لکھنے پڑھنے کا مشغلہ رکھتے ہیں، وہ لوگ جب اپنی تحریروں میں حضورﷺ کا نام لکھتے ہیں توﷺ یا تولکھتے ہی نہیں یا صرف صلعم یا صرف ؐ بنادیتے ہیں، یا لکھنے والا تو ﷺ لکھتا ہے؛ لیکن کاتب یا کمپوز کرنے والا حذف کردیتا ہے، وجہ یا تو وقت کی کمی یا جگہ کی کمی ہوتی ہے؛ یا پھر بے توجہی ہوتی ہے۔ حالاں کہ ادب نبوی اور محبت مصطفیﷺ اِس امر کے متقاضی ہیں کہ جب اسم مبارک لکھا جائے تو صلاۃ وسلام بھی لکھا جائے یعنی صلی اللہ علیہ وسلم پورا