اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
شیعہ اگر اہل ا لسنۃ والجماعۃ کو السلام علیکم کہیں تو انہیں وعلیکم السلام کے ذریعہ جواب دے سکتے ہیں یا نہیں اس میں تفصیل ہے۔ (۱) جو شیعہ فاسق ہیں کافر نہیں ہیں،اُن کے سلام کاجواب شریعت کے موافق ’’وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘‘ دینا چاہیے اور جو شیعہ کافر ہیں اُن کے جوا ب میں صرف وعلیکم کہہ دینا چاہیے۔ (۲) جو شیعہ صحابہ یا دیگر اکابر پر سب وشتم نہیں کرتے اور بھی کفر یات نہیں کرتے تواُن کے سلام کے جواب میں وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہکہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ (۱) (محمودیہ:۱۹؍۹۹) قادیانی کو سلام کرنا اور جواب دینا قادیانی نے نُصوص قطعیہ کے خلاف اپنا عقیدہ اپنی کتابوں میں لکھا ہے؛ اس لیے وہ اسلام سے خارج ومرتد ہیں، جو مسلمان قادیانی مذہب اختیار کرلے اُس کا بھی وہی حکم ہے، اس کو سلام کرنا اور اُس کے سلام کا جواب دینا اور اس کی دعوت قبول کرنا اور اس کی دعوت کرنا جائز نہیں، تمام کفار کے ساتھ جو معاملہ کیا جاتا ہے مرتد کا معاملہ اُس سے مختلف ہے، اور اگر یہ لوگ سلام کردیں تو جواب میں فقط وعلیکم یا ہداک اللہ کہہ دینا چاہیے۔(محمودیہ:۱۹؍۱۰۰) غیرمقلدین کے سلام کا مسئلہ غیر مقلدین کو سلام کرنا اور اُن کے سلام کا جواب دینا جائز ہے، محض غیر مقلد ہونے کی وجہ سے اُن کا کوئی جداگانہ حکم نہیں ہے۔(کفایت المفتی:۹؍۹۱) بریلوی حضرات کو سلام کرنا سوال: بریلویوں کو سلام کرنا کیسا ہے؟ جواب: جائز ہے۔(دارالافتاء دارالعلوم دیوبند: ۱۱۶۳۳) فرقہ خاکساری کے ساتھ سلام وکلام عنایت اللہ مشرقی بانیٔ خاکسار نے اپنی تحریرات ’’تذکرہ‘‘ ’’قول فیصل‘‘ وغیرہ میں عقائد اسلام کا استہزاء کیا ہے اور سخت ترین توہین کرکے بنیادی چیزوں کا انکار کردیا ہے؛ اس لیے علماء اسلام کے فتوی کے مطابق کافر ہے، ایسے لوگوں کے ساتھ بلا ضرورت میل جول، سلام کلام محبت کا تعلق رکھنا ناجائز ہے؛اس لیے کہ اُن کے عقائد دوسروں میں بھی سرایت کریں گے؛ لہٰذا ان سے بالکل علحدہ رہنا چاہیے، جو شخص بلا ضرورت شرعیہ اُن سے تعلق رکھے وہ گناہ گار ہوگا، اس کا اسلام (۱) شیعہ کو ابتداء ً سلام کرنے کے سلسلے میں اسی تفصیل کو مدِ نظر رکھنا چاہیے۔ خطرے میں ہے؛ تاہم اس کو کافر کہنا درست نہیں۔(محمودیہ: ۱۹؍۱۰۱) اگر سلام کرنے سے منع کردے؟ اگر کوئی کسی کو منع کردے کہ مجھے سلام مت کرو، تمہارے سلام سے مجھے تکلیف ہوتی ہے، تو پھر سلام نہ کرے۔(محمودیہ:۱۹؍۹۰)