اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اپنے برادرِ مکرم محمد شمشیر عالم کے نام…جن کی سرپرستی ہر طرح کے سکون واطمینان کا ذریعہ ہے۔ ٭ اُن تمام محبین ومخلصین معاونین کے نام …جن کی دعاؤں اور تعاون سے یہ کتاب شائع ہوئی یا آئندہ ہوگی۔ جزاہم اللہ أحسن الجزاء بسم اللہ الرحمن الرحیم تقریظ یہ کتاب متعلقہ موضوع پر ماخذ ومرجع ثابت ہوگی اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے، جس کی تعلیمات زندگی کے تمام گوشوں کا احاطہ کرتی ہیں، عقائد ہوں یا عبادات، معاشرت ہو یا اخلاقیات، صنعت وحرفت ہوں یا تجارت ومعاملات،ہر موقع اور ہر موڑ پر اسلام کی روشن تعلیمات اور واضح ہدایات انسان کی رہنمائی کرتی ہیں۔ اور اُسے وہ راستہ سُجھاتی ہیں جو اُس کی فطرت سے ہم آہنگ، اُس کے دل کی آواز اور اُس کے اندرون کا تقاضا ہوتا ہے کہ یہ راستے اُسی ذات عالی کے بتائے ہوئے ہیں جس نے خود انسان کو وجود بخشا ہے۔ انسانوں کی باہمی ملاقات کے موقع پر سلام ومصافحہ! بھی اسلام کے جامع اور مکمل نظام حیات کا ایک چھوٹا سا حصہ ہیں، اور اِس سلام ومصافحے کے تعلق سے بھی ایک جامع اسلامی نظام موجود ہے، کہ سلام کیسے کیا جائے؟ اُس کے الفاظ کیا ہوں؟ اُس کے مواقع کیا ہیں؟ جوابِ سلام کیوں کر ہوگا؟ مصافحہ کیسے کیا جائے؟ کب کیا جائے اور کب نہ کیا جائے؟ نیز مصافحہ دونوں ہاتھ سے کیا جائے یا ایک ہاتھ بچا کر رکھا جائے؟ وغیرہ وغیرہ۔ آج مذہب بے زاری، دین سے دوری اور مغرب کی اندھی نقالی کے اِس دور میں جہاں دین سے ناواقفیت وبا کی طر ح پھیلتی جارہی ہے، مسلم معاشرہ کے عام افراد سلام