اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نواں باب تکملۂ سلام --- مصافحہ اور فضائل ومسائلمَا مِنْ مُسْلِمَیْنِ یَلْتَقِیَانِ، فَیَتَصَافَحَانِ إلاَّ غُفِرَلَہُمَا قَبْلَ أَنْ یَّتَفَرَّقَا(سنن أبي داؤد، رقم: ۵۲۱۲) (پہلی فصل)مصافحہ اور اُس کا ثبوت مصافحہ کو سلام کا تکملہ کہا گیا ہے، اِس سے گناہوں کی مغفرت ہوتی ہے، مصافحہ ایک ایسا دانہ ہے، جس کے بیج سے محبت وپیار کے پھول کھلتے ہیں،اسلام ایک جامع مذہب ہے، جو زندگی کے تمام شعبوںمیں انسان ؛بالخصوص مسلمانوں کی صحیح اور مثبت رہبری کرتا ہے، عقائد سے عبادات تک، سیاست سے معاملات تک اور معاشرت سے اخلاقیات تک، اِس کی روشن تعلیمات کادائرہ وسیع ہے؛ بالخصوص الفت ومحبت، راحت وسکون اور اتحاد واتفاق کی جتنی بنیادیں ہوسکتی ہیں، جن پر ایک صالح، پر سکون اور اسلامی معاشرے کا قیام عمل میں آسکتا ہے، اُن سب تعلیمات واخلاقیات پر اسلام نے روشنی ڈالی ہے، اس کی تعلیم دی ہے، رغبت دلائی ہے اور رو بہ عمل لانے کی تاکید کی ہے، اس کے بالمقابل ہر وہ کام جس سے نفرت وعداوت، اختلاف وہنگامہ اور انتشار وخلفشار میں اضافہ ہوتا ہے، اسلام نے اُس سے سختی کے ساتھ منع کیا ہے۔ سلام کے بعد مصافحہ، من جملہ اسلامی تعلیمات کے، ایک اہم تعلیم ہے، جس کا دنیاوی فائدہ محبت ومودت کا اظہار اور اُس میں دوام ہے، جو ایک اسلامی اور صالح