اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لاَ یَلْقیٰ مُسْلِمٌ مُسْلِماً فَیَبَشُّ بِہ وَیُرَحِّبُ بِہ وَیَأخُذُ بِیَدِہ إلاَّ تَنَاثَرِتِ الذُّنُوبُ بَیْنَہُمَا کَمَا یَتَنَاثَرُ وَرَقُ الشَّجَرِ (شعب الإیمان:۸۹۵۷، فصل في المصافحۃ) مضامینِ سلام ومتفرقاتِ سلام سلام حقانیتِ اسلام کی ایک بڑی دلیل السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لفظوں کے اعتبار سے تو یہ تین جملوں پر مشتمل ہے؛ لیکن اِن کے معانی پر غور کریں گے تو علم وحکمت کا ایک سمندر نظر آئے گا، جس کی گہرائی اور گیرائی کا اندازہ انسانی عقلیں نہیں لگا سکتیں، انسان کی خوش گوار اور پُر لطف زندگی وہ بھی دوام واستمرار کے ساتھ، شرور وفتن سے حفاظت، خیر وبھلائی کا حصول اور جلبِ منفعت اور دفعِ مضرت کا ایسا لا ثانی امتزاج، الفت ومحبت، انسیت ومودت، اتحاد واتفاق اور آپسی رشتہ اخوت کی پائیداری کی اتنی حسین اور پیاری دعا، اِس سلام میں مضمر ہے کہ انسان کو رہنے دیجیے پھر انسانوں میں اپنے تو دور، پرائے بھی اس بات کی گواہی دیں گے اور دیتے ہیں: کہ اسلام سچ اور حق ہے، کائنات اور کائنات کی چیزوں کو عقل وزبان دے دی جائے تو وہ بھی ، اِس کی حقیقت وصداقت کو نہ صرف یہ کہ تسلیم کریں گی؛ بلکہ رب کائنات کے سامنے سر بہ سجدہ ہوجائیں گی،اسلامی سلام کی