اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
درود وسلام کا بیان تحفہ درود وسلام --- ایک عبادت، ایک اعزاز اور حضور ﷺکا حق اِس کائنات میں ایک مومن کا سب سے بڑا محسن، نبی پاکﷺ کے سوا کوئی نہیں ہوسکتا، حضورﷺ کی پوری زندگی اِس فکر اور غم میں گذری کہ میری امت کا ایک ایک فرد عذابِ جہنم سے بچ جائے اور جنت میں داخل ہوجائے، تنہا یہی احسان اتنا بڑا ہے کہ زندگی اور زندگی کے سارے لمحات اُن پر قربان کردئیے جائیں تو حق ادا نہ ہوگا؛ تاہم کوشش کرنی چاہیے، ایک امتی اتنا تو کرسکتا ہے اور کرنا چاہیے کہ حضورﷺ کا حق بھی ہے کہ جب بھی موقع ملے حضورﷺ پر درود وسلام کا ہدیہ پیش کرے اور اس میں ہمارا ہی فائدہ ہے، ہمیں سلامتی کی ضرورت ہے، ہم محتاج ہیں، ہمارے درود اور ہمارے سلام کی ضرورت حضورﷺ کو نہیں، حضورﷺ کی ذات تو و ہ ذات ہے کہ خود حالقِ کائنات اور اس کے معصوم فرشتے اُن پر درود وسلام بھیجتے ہیں، ضرورت تو ہمیں ہے، ہم درود وسلام ایک بار بھیجیں گے، وہاں سے دس مرتبہ سلامتی کی دعا ملے گی، اور اس دعائِ سلامتی کی قبولیت میں کوئی شبہ نہیں کیا جاسکتا، ایمان خطرے میں پڑ جائے گا؛اِسی لیے درود وسلام کے پڑھنے پر فضائل اور ترک پر وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔ رب کائنات کاارشاد ہے:إِنَّ اللَّہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَیْْہِ وَسَلِّمُوا تَسْلِیْماً ۔(الاحزاب: ۵۶) بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں نبیﷺ پر، اے ایمان والو! تم بھی آپﷺ پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو) اس آیت کریمہ میں مسلمانوں کو یہ حکم ہے کہ وہ نبی کریمﷺ پرکثرت کے ساتھ درود پڑھیں اور خوب سلام بھیجیں، نبی کریمﷺ پر درود کے لیے عربی میں لفظ ’’صلاۃ‘‘سے مشتق الفاظ مستعمل ہوتے ہیں اور سلام کے لیے ’’سلام‘‘سے مشتق الفاظ استعمال ہوتے ہیں، حضورﷺ پر سلام کا طریقہ وہی ہے جو ہم آپس میں کرتے ہیں؛ چناں چہ روایت میں ہے جب یہ آیت نازل ہوئی تو صحابہؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ، سلام کا طریقہ تو ہمیں معلوم ہے یعنی التحیات میں جو پڑھا جاتا ہے ’’السلام علیک أیہا النبي ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘‘ ’’صلاۃ‘‘ کاطریقہ بھی بتادیجئے تو آپﷺ نے اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد اخیر تک درود شریف ارشاد فرمایا۔ (بخاری، رقم الحدیث:۶۳۵۷، باب الصلاۃ علی النبی ﷺ) یہ اِعزاز صرف سید الکونین کو حاصل ہے، اللہ تعالیٰ نے ’’صلاۃ‘‘کی نسبت اولاً اپنی طرف کی، اس کے بعد فرشتوں کی طرف پھر عام مسلمانوں کو حکم دیا کہ وہ بھی