اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سلام کا جواب دے، اس سے محبت میں پختگی پیدا ہوگی جو سلام کا عین مقصد ہے؛اگر خدانخواستہ اس نے سلام کا جواب نہیں دیا تو نہ صرف یہ کہ دنیا میں مزید عداوت ودشمنی کا سبب ہوگا؛ بلکہ آخرت میں خسارہ ونقصان اٹھانا پڑے گا، یاد رکھنا چاہیے کہ اسلام میں محبت والفت اور اتحاد واتفاق کی بڑی اہمیت ہے۔ سلام کا جواب نہ دینے پر ٹوکنا مستحب ہے اگرکوئی شخص سلام کا جواب نہ دے تو اُسے ٹوکنا مستحب ہے، اگر سلام کرنے والا بڑا ہے یا دونوں میں دوستانہ تعلقات ہیں تو جواب نہ دینے والے سے کہہ سکتے ہیں کہ سلام کاجواب دینا واجب ہے، جواب نہ دینے سے گناہ ہوگااور سمجھانا پر سکون اور لطیف انداز میں ہو، ہنگامہ اور لڑائی جھگڑے کے انداز میں نہ ہو، ان شاء اللہ اثر ہوگا۔(الأذکار:۲۹۵)