اسلام کا نظام سلام ومصافحہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کی راہ سے کچھ اچھی اور بری صورتیں دکھائی دیتی ہیں، ذیل میں سلام ومصافحہ اور معانقہ کے تعلق سے کچھ خواب اور اُن کی تعبیریں نقل کی جارہی ہیں، جو تفسیر الأحلام(۱) نامی کتاب سے ماخوذ ہیں۔ (۱) اگر کوئی شخص اپنے کسی دشمن کو خواب میں دیکھے کہ وہ اُس سے مصافحہ یا معانقہ کررہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ دونوں کے درمیان سے عداوت ودشمنی ختم ہوگی اور الفت ومحبت میں اضافہ ہوگا۔ (۲) اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اُس کا دشمن اُس سے مصافحہ کررہا ہے تو یہ دشمن کی طرف سے صلح کی علامت ہے۔ (۳) اگر کوئی شخص یہ دیکھے کہ وہ ایسے شخص کو سلام کررہا ہے کہ اُس کے اور سلام کرنے والے کے درمیان کوئی دشمنی نہیں ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ مسلَّم علیہ کو سلام کرنے والے کی طرف سے راحت وسکون پہنچے گا اور اگر دونوں کے درمیان دشمنی ہے تو گویا سلام کرنے والا اپنے دشمن کی سازشوں سے محفوظ رہے گا۔ (۴) اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ غیر شناسا بوڑھے شخص کو سلام کررہا ہے تو یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے محفوظ رہنے کی دلیل ہے۔ (۵) اور اگر خواب میں یہ دیکھے کہ وہ کسی جان پہچان کے بوڑھے شخص کو سلام کررہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اُس کی شادی کسی حسین وجمیل عورت سے ہوگی، اور اُسے مختلف قسم کے میوہ جات حاصل ہوں گے، لقولہ تعالیٰ: لہم فیہا فاکہۃ ولہم ما یدعون، سلام قولا من رب رحیم۔ (۱) یہ کتاب مشہور تابعی محمد بن سیرینؒ (م: ۱۱۰ھ) کی جانب منسوب ہے،لیکن نسبت کی صحت میں شبہ ہے، جو تعبیریں نقل کی جارہی ہیں اُن کا پس منظر کیا ہے، دلائل کیا ہیں، کتاب میں مذکور نہیں ہیں اور وہ تعبیریں بالکل صحیح بھی ہوں، ضروری نہیں، مولف۔ (۶) اگر کسی کو کسی نامعلوم نوجوان نے خواب میں سلام کیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص اپنے دشمنوں کے شرور وفتن سے محفوظ رہے گا۔ (۷) اگر کسی نے کسی کے گھر اپنی شادی کا پیغام دیا اور خواب میں دیکھا کہ وہ اُس گھر میں رہنے والوں کو سلام کررہا ہے اور گھر والوں نے سلام کا جواب بھی دیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اُس گھر میں اس کی شادی ہوسکتی ہے اور اگر سلام کا جواب نہیں دیا تو شادی میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ (۸) اگر دوشخصوں کے درمیان تجارتی معاملہ ہو اور سلام کرنے والے کو جواب ملا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ُان کی آپسی تجارت مستحکم ہوگی اور اگر جواب نہیں دیا تو مطلب یہ ہے کہ تجارتی تعلقات بگڑنے والے ہیں۔ (۹) اگر کسی نے خواب میں یہ دیکھا کہ وہ کسی مرے ہوئے یا با حیات شخص سے مصافحہ یا معانقہ کررہا ہے تو یہ درازیٔ عمر کی دلیل ہے۔ (۱۰) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ عورت سے معانقہ کررہا ہے تو یہ اس کے دنیا سے دل لگانے کی بات ہے اور آخرت سے دور ہونے کی علامت ہے اور خواب میں مَردوں سے معانقہ کرنا یہ مساعدت کی دلیل ہے۔(تفسیر الأحلام، الباب ا لسابع فی تاویل السلام والمصافحۃ،۱؍۷۹ -۲؍۳۰۶)