موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
﷽احوالِ واقعی زیرِ نظر سورۂ فاتحہ کے دروسِ قرآن کا مجموعہ ،والدبزرگوار ممتاز عالمِ دین فقیہ العصر حضرت شاہ مفتی محمد نوال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتھم کے افادات کا ہےجو تقریباً دس برس قبل حضرت نے امریکہ میں دیئے ہیں، اس سے قبل بھی حضرت کے دروس میں سے آیۃ الکرسی کا مجموعہ منظر عام پر آچکا ہے ۔ اربابِِ بصیرت جانتے ہیں کہ عوام الناس کیلئے قرآن کا درس اسی نہج پر زیادہ فائدہ مند ہوتا ہےجس میں ان کی ذہنی سطح کا لحاظ ہو، فنی اصطلاحات میں ان کوالجھانے کے بجائےمغز وحاصل کوآسان الفاظ میں ان کے فہم سے قریب کر دیا جائے،بدیہی مثالوں کے ذریعہ مضامین عالیہ کو خوب روشن کیا جائے، زبان ایسی ہو جو مخاطبین کےماحول و محاورات سے ہم آہنگ ہو،سادگی و بے ساختگی کی حلاوت اس میں موجود ہو ،اندازِ بیان حکمت و موعظت سے لبریز اور درد ِدل سے آراستہ ہو۔ حضرت والا کے دروسِ قرآن ، نافعیت و جامعیت کی انہی خصوصیات کا نمونہ ہوتےہیں یہی وجہ ہے کہ سامعین کو بیک وقت یہاں علم و عمل کی تسکین کا سامان ملتا ہے ،بسا اوقات گھنٹوں حضرت کے بیانات کو لوگ سنتے ہیں اور ان کے چہروں سے مطلق اکتاہٹ کا احساس نہیں ہو تا ، لوگ ہمہ تن گوش ہوکر خطاباتِ عالیہ کو سنتے ہیں اور اپنے اپنے ظرف کے مطابق دامنِ مراد کو بھر لےتے ہیں ، ہم نے ممکن کوشش کی ہے کہ تحریر کے قالب میں حضرت والا کے ان افادات کو قارئین کی خدمت میں پیش کریں ،چنانچہ حضرت کے علوم و معارف کو قلمبند کرنے میں اس کا لحاظ رکھا کہ ضبط کا انداز اصل کے مطابق خطابی رہے کیوں کہ اس کے ذریعہ ایک طرف تو قارئین حضرت والا کے اسلوب بیان سے محظوظ ہوں گے ساتھ ہی آپ کے الہامی کلمات کی برکتوں سے فیضیاب بھی ہوں گے، حضرت والا کے دروس و خطابات سے استفادہ کرنے والے جانتے ہیں کہ آپ کے علم کا سیلِ رواں جب اپنی طبعی رفتار سے چلنا شروع ہوتا