موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
کہ شرابی کو ’’غوطہ‘‘ نام کی ایک نہر سے پلایا جائے گا۔آپﷺ سے پوچھا گیا کہ غوطہ کیا ہے تو آپ نے فرمایا کہ یہ نہر زانیہ عورتوں کی شرمگاہوں سے جاری ہوگی اور یہ اتنی بدبودار ہوگی کہ خود جہنمی ،اس کی بدبو سے پریشان ہوجائیں گے۔ حالانکہ جہنم میں خود ایک سے ایک پریشانی ہوگی مگر اس ’’غوطہ‘‘ سے سارے جہنمی پریشان ہوں گے کہ یہ کیا مصیبت ہے۔بیویوں میں انصاف نہ کرنے والے کی سزا: ایک حدیث میں ہے : ’’مَنْ كَانَتْ لَهٗ امْرَأَتَانِ فَمَالَ إِلٰى إِحْدَاهُمَا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَشِقُّهُ مَائِلٌ ‘‘۱؎ اگر کسی کے پاس دو بیویاں ہیں اور وہ اُن کے درمیان عدل نہیں کرتا ہے تو میدانِ حشر میں وہ سب کے سامنے ا یساآئے گا کہ اُس کے ایک طرف کا حصہ فالج زدہ ہوگا، سب لوگ دیکھ کر سمجھ جائیں گے کہ یہ آدمی ایسا تھا جو بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کرتا تھا۔غیبت کی سزا: غیبت کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے مسلمانوں کا ایسا تذکرہ کرنا کہ اگر اُس کے سامنے یہ ذکر کیا جائے تو اُسے وہ بُرا لگے ۔ آپﷺ نے ایسے آدمی کے بارے میں فرمایا : ’’مرَرْتُ بِقَوْمٍ لَهُمْ أَظْفَارٌ مِنْ نُحَاسٍ يَخْمُشُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَصُدُوْرَهُمْ فَقُلْتُ مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيْلُ قَالَ هَؤُلَاءِ الَّذِيْنَ يَأْكُلُوْنَ لُحُوْمَ النَّاسِ وَيَقَعُوْنَ فِيْ أَعْرَاضِهِمْ‘‘۲؎ میں (معراج) کے موقع پر ایسی قوم کے پاس سے گزرا کہ جن کے پیتل کے ناخن تھے جس سے وہ اپنے چہروں اور اپنے سینوں کے نوچ رہے تھے تو میں نے کہا اے ------------------------------ ۱؎:سنن ابی داؤد: النكاح ؍باب فی القسم بین النساء۔۲؎:سنن ابی داود: الأدب؍ باب فی الغیبۃ۔