موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
کیا ضمِ سورت سے قبل بسم اللہ پڑھنی ہے؟ بسم اللہ سے متعلق ایک مسئلہ یہ بھی یاد رکھیں کہ جب سورۂ فاتحہ پڑھی جاتی ہے تو اس کے مکمل ہونے کے بعدسورت ملانے سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھی جائے گی،لیکن اگر کسی نے پڑھ لی تو کوئی حرج نہیں ہے ۔ قاعدہ یہی ہے کہ صرف سورۂ فاتحہ سےپہلے بسم اللہ پڑھی جائی گی اورضم سورت سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھی جائے گی۔786کی حقیقت: بسم اللہ سے متعلق اس مسئلہ کا ذکر بھی مناسب معلوم ہوتا ہے کہ بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ بسم اللہ کے بجائے نمبر’’٧٨٦‘‘لکھتے ہیں۔ یہ نمبر بسم اللہ کا بدل نہیں ہے، یہ نمبر کیا ہیں؟ اصل میں ا، ب، ت، ث، ج جتنے حروف ہیں ان حروف کے اعداد نکالے جاتے ہیں۔ تو جیسے ٧٨٦ بسم اللہ کے نمبر ہیں ایسے ہی کسی اور چیز کے بھی ہوسکتے ہیں۔ اچھی چیز کے بھی ہوسکتے ہیں اور خراب چیز کے بھی ہوسکتے ہیں۔ حتیٰ کہ بعض حساب کرنے والوں نے حساب کرکے بتایا کہ جس طرح بسم اللہ کیلئے٧٨٦کے اعداد ہوتے ہیں اسی طرح ہری کرشنا کے بھی اعداد ٧٨٦ ہوتے ہیں ،کیونکہ ہر حرف کے اعداد متعین ہیں کہ فلاں حرف کے اتنے نمبرہیں،مثلاً ہری کرشنا کے اعداد اگر نکالنا چاہیں تو اس کی تفصیل یہ ہوگی کہ’’ہ‘‘کے پانچ(۵)،’’ر‘‘کے دو سو (۲۰۰)،’’ی‘‘کے دس(۱۰)،’’ک‘‘ کے بیس(۲۰)،’’ر‘‘کے دوسو(۲۰۰)،’’ش‘‘کے تین سو(۳۰۰)، ’’ن‘‘کے پچاس(۵۰)،اور ’’ا‘‘کا ایک(۱)نمبر ہوگا۔جب ان اعداد کو جمع کیا جائے تو ان کا مجموعہ ۷۸۶ ہوتا ہے، لہٰذا بسم اللہ ہی کا بدل یہ نمبر کیسے ہوجائیں گے؟ اگر کوئی