موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
غو رو فکر کررہے ہیں،ان کے نہ مانگنے پر بھی دوسرے دعا کرنے والوں سے زیادہ انہیں عطافرمادیتے ہیں۔قیامت کے روز کلامِ الٰہی کی شفاعت: حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قرآن پاک ایسا شفیع ہے کہ کل قیامت کے دن اس سے بہتر اللہ کے ہاں کوئی شفیع نہیں ۔ اگر مسلمان اس کو پڑھیں اور اس کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں تو کل قیامت کے دن یہ آدمی کے حق میں وکیل بن کر کھڑا ہوجائے گا اور یوں کہے گا کہ اے اللہ!میں نے اس کو دنیا میں راتوں میں سونے نہیں دیا ،میں نے اس کو بہت سے خواہشات سے روک دیا ،وہ رات میں نماز کی حالت میں میری تلاوت کرتا تھا ،اس کو اس کے عمل کی اجرت ملنی چاہئے ،لہٰذا آپ اس کو بخش دیجئے،اللہ پاک اس سے کہیں گے کہ اپنے ہاتھ پھیلا،بندہ اپنے ہاتھ پھیلائےگاتو اللہ پاک اس میں خوشنودی بھردیں گے،اورسنن دارمی میں یہ زیادتی بھی مروی ہے کہ : اللہ پاک اس سے کہیں گے کہ بائیں ہاتھ کو (بھی)پھیلا ،بندہ اپنے بائیں ہاتھ کو پھیلائے گا،تو اللہ پاک اس میں بھی اپنی رضامندی بھردیں گے پھر کبھی اس کے بعد ناراضگی نہیں ہوگی،اس کے بعد فرمائیں گے’’اِقْرَأْ وَارْقَهْ‘‘۱؎پڑھتا جا اورچڑھتا جا،جہاں تیری تلاوت ختم ہوگی وہی تیری منزل ہوگی۔ اور آپ ﷺ نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ یہ ایسا شافع ہے جو مشفع ہے یعنی اس کی شفاعت قبول کی جائے گی۔حضرت قاری طیب صاحب کا ایک نکتہ: حضرت قاری طیب صاحبنے ایک عجیب بات بیان فرمائی کہ اللہ پاک قرآن پاک کی سفارش ضرور قبول فرمائیں گے ، کیونکہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے ------------------------------ ۱؎: مصنف ابن ابی شیبہ :من قال یشفع القرآن یوم القیامۃو سننِ دارمی:باب فضل القرآن ۔