موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
ہے تو آس پاس کے بہت سے قطعاتِ علوم و فنون کو اپنی جلا میں لےلیتا ہے،ہم نے ایک مفید کام یہ کیا کہ صرف موضوع سے متعلق مواد برقرار رکھا اور باقی کو یہاں سے حذف کردیا ، بعض مواقع پر کچھ علمی بحثوں کا اور ابتداءً ایک مقدمہ کا بھی اضافہ کردیا ہے جو حضرت والا کے افادت کے ساتھ،علوم القرآن وغیرہ سے مستفاد ہے ،نیز جملوں کی نوک و پلک بھی سنوارنے کی حتی الامکان کو شش کی، اور المکتبۃ الشاملہ کے ذریعہ آیات و روایات کی تخریج سے اسے آراستہ کیا ،جس سے ان دروس کی اہمیت و افادیت مزید بڑھ گئی ، قاری کے لئے اس میں: قرآن کریم سے متعلق تاریخ•علم تفسیر سے متعلق اہم مضامین•سورۂ فاتحہ کے ہر لفظ کے معنی و تشریح•بلاغت قرآن•اہم مسائل مع دلائل وغیرہ بہت کچھ قیمتی سرمایہ موجود ہے۔ بہر حال یہ ایک بشری کاوش ہے جس میں لغزش و خطا کا امکان بہرصورت باقی ہے ، اہل علم سے درخواست ہے کہ اس میں کوئی قابلِ اصلاح بات نظرآئے تو مطلع فر مائیں،اس موقع پرراقم الحروف شریعہ بورڈ آف انڈیا کے اسٹاف میں سے بالخصوص برادرِ محترم مفتی محمد عطاء الرحمٰن صاحب قاسمی کا بے حد ممنون و مشکور ہے کہ جن کی تصحیح و تخریج کے کام میں خاص محنتیں ر ہیں ، نیز مفتی عبدالرؤوف صاحب قاسمی کا بھی ،کہ جن کا تصحیح میں قابلِ قدر تعاون شامل رہا ، بڑی ناقدری ہوگی اگر محترم جناب عارف اقبال صاحب(مقیم شکاگو) کا شکریہ ادا نہ کروں ،کیونکہ حضرت کے خطبات کو ریکارڈنگ کے ذریعہ جمع کرنے اور اس مجموعہ کے کتابی شکل میں آنے کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے،اسی طرح جناب طیب صاحب اورمحترم جناب سید نذیر احمد صاحب کا بے حد ممنون ہوں کہ اُنہوں نے کمپوزنگ کے تمام مراحل بحسن و خوبی انجام دیئے ہیں، دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سب کو بہترین بدلہ عطا فرمائے ، اورحضرت والا کےمقاصد حسنہ میں کامیابی عطا فرمائے اور حضرت کا سایہ سلامتی کے ساتھ ہم پر تادیر قائم رکھے اور ان دروس کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نواز کر خلق کے لیے اس کتاب کو نافع اور ہمارے لیے ذریعۂ نجات بنائے ۔آمین محمد رضاء الرحمن عابد(ناظم ادارہ)