موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
بسم اللہ کے فضائل: بسم اللہ داروغۂ جہنم سے حفاظت کا ذریعہ: بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بھی بہت سے فضائل احادیث میں مروی ہیں۔ اس کے فضائل سے متعلق ایک حدیث حضرت عبداللہ ابن مسعود رسے مروی ہے، انہوں نے فرمایا کہ: بسم اللہ میں انیس حروف ہیں اور داروغۂ جہنم بھی انیس ہیں۔ جو آدمی سنت کے موافق ہر ہر کام پر بسم اللہ کا اہتمام کرے گا تو حق تعالیٰ شانہ، بسم اللہ کے ہر حرف کو جہنم کے فرشتوں میں سے ہر فرشتے کے مقابلہ میں ڈھال بنادیں گے۔۱؎ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے والے کو اس کی طرف سے کوئی گزند نہیں پہنچے گا۔ اس میں انیس حرف ہیں اور ہر حرف گویا ایک زبانیہ کے مقابلے میں ہے، اس طرح جو اس کی کثرت کرے گا تو وہ جہنم میں نہیں جائے گا یعنی جہنم کے جو ذمہ دار ہیں وہ اس کو جہنم میں داخل نہیں کرپائیں گے۔ کتنی عجیب و غریب فضیلت ہے کہ کام کچھ بھی نہیں۔ اور فائدہ ہی فائدہ ہے جیسا کہ ہمارے ہاں مثل مشہور ہے کہ ’’ہینگ لگے نہ پھٹکری اور اتنا بڑا کام بھی ہوجائے‘‘۔ اس لیے اس بات کا بڑا اہتمام کرنا چاہیے کہ آدمی ہر کام کے شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم کو پڑھا کرے۔بسم اللہ کے نزول کی کیفیت: حضرت جابر بن عبداللہسے روایت ہے،وہ فرماتے ہیں کہ: اس آیتِ کریمہ کے نزول کے وقت پوری کائنات میں ایک خاص قسم کا اثر پیدا ہوگیا تھا۔ اچانک بادل مشرق کی سمت چلنے لگے اور ہواؤں میں سناٹا چھاگیا ،دریاؤں کے اندر جوش آگیا ، شیاطین کو آسمان سے رجم کرکے بھگادیا گیا اور پوری جاندار مخلوق کو ایسا محسوس ہوا کہ حق تعالیٰ ------------------------------ ۱؎:تفسیر قرطبی:۱؍ ۹۲۔