موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
اب سمجھ لیجیے! دنیا میں ایمان کی دولت کتنی بڑی دولت ہے؟اگر بے ایمانی کے ساتھ دنیا ملی تو اُس کا کوئی فائدہ نہیں،بلکہ اُلٹا نقصان ہی ہے۔دوستی اور رشتہ داری کچھ کام نہ آئے گی: ﴿فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَلَا أَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَّلَا يَتَسَاءَلُوْنَ﴾ ۱؎ ’’پھر جب صور پھونکا جائے گا تو نہ تو ان میں قرابتیں رہیں گی اور نہ وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے ‘‘ ﴿يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوْنَ﴾ ۲؎ ’’ جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکے گا اور نہ بیٹے ‘‘ یہاں باپ کے لیے اولاد ہے، اولاد کے لیے ماں باپ ہیں، بھائی کے لیے بھائی ہے، بیوی کے لیے شوہر ہے، شوہر کے لیے بیوی ہے لیکن وہاں سارے رشتے ناطے ختم ہوجائیں گے۔ ﴿وَأَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْاٰزِفَةِ إِذِ الْقُلُوْبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِيْنَ مَا لِلظَّالِمِيْنَ مِنْ حَمِيْمٍ وَّلَا شَفِيْعٍ يُّطَاعُ ﴾۳؎ ’’اوران کو قریب آنے والے دن سے ڈراؤ جب کہ دل غم سے بھر کر گلوں تک آرہے ہوں گے (اور) ظالموں کا کوئی دوست نہیں ہوگا اور نہ کوئی سفارشی جس کی بات قبول کی جائے‘‘آپ لوگوں کو اُس دن سے ڈرادیجیے جس دن دل آدمی کے حلق تک آجائے گا۔‘‘ ﴿وَتَرىٰ كُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً كُلُّ أُمَّةٍ تُدْعٰى إِلٰى كِتَابِهَا الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴾۴؎ ’’اور تم ہر ایک فرقے کو دیکھو گے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھا ہوگا اور ہر ایک جماعت اپنی کتاب اعمال کی طرف بلائی جائے گی جو کچھ تم کرتے رہے ہو آج تم کو اس کا بدلہ دیا جائے گا‘ ------------------------------ ۱؎:المومنون:۱۰۱۔ ۲؎:الشعراء:۸۸۔ ۳؎:غافر:۱۸۔ ۴؎:الجاثیہ:۲۸۔