موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
اور وہ اُس کو ڈستے رہےگا، اُس زہر کی تلخی سے اُس کو انتہائی پیاس لگے گی، جب وہ پانی مانگے گا تو عورتوں کے جسم سے نکلنے والا ناپاک خون اور پیپ اُس کو پلایا جائے گا۔زنا کاروں کے چہروں سے شعلےبھڑک رہے ہوں گے: ایک حدیث میں ہے :’’إنَّ الزُّنَاةَ يأْتُوْنَ تَشْتَعِلُ وُجُوهُهُمْ نَاراً‘‘۱؎ زانی عورتوں کے چہرے شعلوں سے بھڑک رہے ہوں گے ۔ اور شعلوں سے بھڑکتے ہوئے تنور میں ڈال دیا جائے گا، جیسے جیسے شعلے بھڑکتے رہیں گے زانی اور زانیہ اوپر آتے رہیں گے اور آگ جیسے جیسے نیچے جاتی رہے گی وہ لوگ بھی نیچے جاتے رہیں گے۔۲؎ جیسے کوئی اُن کو اوپر نیچے پمپ کررہا ہو۔شرابی کی سزا: شرابی کی سزا کے بارے میں آپ ﷺنے فرمایا کہ اگر کوئی شراب پیتا ہے تو اللہ پاک چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں فرماتے ہیں ،اگر وہ توبہ کرتا ہے تو اللہ پاک اس کو معاف کردیتے ہیں،اسی طرح دوسری اور تیسری مرتبہ بھی اللہ پاک کا اس کے ساتھ یہی معاملہ ہوتا ہے ، چوتھی مرتبہ اگر وہ شراب پیتا ہےتو اللہ پاک ا س کی توبہ بھی قبول نہیں فرمائیں گے اور اس کو جہنمیوں کا پیپ بھی پلائیں گے۔۳؎شرابی کو زانیہ کی شرمگاہ سے بہتا ہوا خون پلایا جائیگا: دوسری حدیث میں اور بھی سخت آپ نے ارشاد فرمایا: ’’وَمَنْ مَاتَ مُدْمِنُ الْخَمْرِ سَقَاهُ اللهُ مِنْ نَهْرِ الْغَوْطَةِ قِيْلَ:وَ مَا نَهْرُ الْغَوْطَةِ ؟ قَالَ:نَهْرٌ يَخْرُجُ مِنْ فُرُوْجِ الْمُوْمِسَاتِ يُؤْذِيْ أهْلَ النَّارِ رِيْحَ فُرُوْجِهِمْ‘‘ ۴؎ ------------------------------ ۱؎:کنز العمال:۱۳۰۰۴۔ ۲؎:صحیح البخاری: كتاب الجنائز؍باب ما قیل فی اولاد المشرکین۔ ۳؎:سنن ابی داؤد: الأشربۃ؍باب النہی عن المسکر۔۴؎:مستدرکِ حاکم:کتاب الاشربۃ۔