موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
کیا صدیق صرف حضرت ابوبکر ہیں؟: صدیق کی ایک مثال حضرت ابو بکر صدیق ہیں، صدیق اوصاف اور کمال کے لحاظ سے سب سے زیادہ پختہ ہوتا ہے۔جس آدمی کے اوصاف میں کمال پیدا ہوتا جا ئےگا اس میں صدیقیت آتی جائے گی،بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صدیق صرف حضرت ابو بکر تھے اور دوسرے صحابہ نہیں تھے،لیکن یہ بات صحیح نہیں ہے،کیونکہ صدیق اس کو کہتے ہیں جس کے اوصاف میں کمال پیدا ہو جائے،اب جس جس کے اوصاف میں کمال پیدا ہوگا ،اسے صدیق کہیں گے،یہ بہت ممکن ہے کہ جو شہداء ہوں وہ صدیقین بھی ہوں اور جو صدیقین ہوں وہ شہداء بھی ہوں۔حضرت شاہ ولی اللہ کے بقول صدیق کی وضاحت: حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے صدیق کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر آئینے کے سامنے نبی ٹھہر جائیں توا ٓئینے پر ان کا عکس ظاہر ہوگا،خارج میں جو ہیں وہ تو نبی ہیں، لیکن آئینےمیں جو نظر آتا ہے وہ صدیق ہوتا ہے،صدیق اپنے اوصاف اور کمالات میں نبی کے اتنا مماثل ہوتا ہےکہ غیر کے لئے اس کا امتیاز مشکل ہوتا ہے۔ حضرتِ ابو بکر صدیقبھی اس درجہ پر تھے،اسی وجہ سے آپﷺ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد آپ خلیفہ ہوئے،اسی وجہ سے نصوص میں آپ کے اتنے ہی زیادہ فضائل وارد ہوئے ہیں۔اور آپ کو جو صدیق کا لقب ملا ، اس کا واقعہ در اصل یہ ہے کہ واقعۂ معراج کے بعدجب آپ (ﷺ)نے کافروں کے سامنے اس کو سنایا تو لوگ انکار کرنے لگے،اور انہوں نے یہ سوچا کہ ابوبکر(صدیق) کو محمد(ﷺ) سے جدا کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ان کے سامنے جب یہ واقعہ سنائیں گے تو وہ بھی اس کا انکار کردیں گے، اس بات کو کوئی نہیں مانے گا۔کیونکہ مکۃ المکرمۃ سے بیت المقدس