موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
سب سے بڑی شفاعت: شاہ عبدالحق محدث دہلوی نے شفاعت کی دس اقسام ذکر کی ہیں۔سب سے بڑی شفاعت شفاعتِ کبریٰ ہے، یعنی جس وقت لوگ میدانِ محشر میں کھڑے ہوں گے، اور برس ہا برس گزرنے کے بعد بھی حساب و کتاب شروع نہیں ہوگااور رب ذوالجلال اس وقت اس قدر غضبناک ہوں گے کہ اس سے پہلے نہ اتنا غصہ ہوئے ہوں گے اور نہ کبھی اس کے بعد اتنا غصہ ہوں گے۔اللہ پاک کے جلال کو دیکھ کر تمام انبیاء کو تھر تھراہٹ ہوگی اور کسی نبی کو حوصلہ نہیں ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہوکر یہ کہیں کہ اے اللہ! مخلوق کا حساب شروع فرمادیں۔ سب لوگ حضرت آدم کے پاس جائیں گے، حضرت نوح کے پاس جائیں گے، حضرت ابراہیم کے پاس جائیں گے، حضرت موسیٰ کے پاس جائیں گے۔کسی کو ہمت نہیں ہوگی،پھر سب آپ ﷺ کے پاس آئیں گے اور آپ سے درخواست کریں گےکہ آپ اللہ پاک سے حساب شروع کرنے کی سفارش فرمائیے ،آپ (ﷺ) فرمائیں گے کہ ہاں! میں اسی کے لیے ہوں،پھر آپ اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوں گے اوراللہ کی ایسی ثنا بیان کریں گے کہ کسی نے آج تک اس جیسی ثنا نہ کی ہوگی اور نہ آئندہ کوئی کرے گا۔۱؎اس سفارش کا راز کیا ہے؟قرآن مجید میں اللہ پاک نے آپ ﷺ کےبارے میں فرمایا:﴿ لِيَغْفِرَ لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ﴾کہ اللہ نے آپ کے اگلے اورپچھلے سب چیزوں کو بخش دیا، یہ ایک راز ہے۔ کسی نبی کے لیے پہلے سے یہ بات نہیں کہی گئی کہ تمہارا اگلا پچھلا معاف ہے،نبی تو معصوم ہوتے ہیں، اُن کا جنت میں جانا قطعی اور یقینی ہوتاہے، مگر اللہ کی طرف سے کسی کے لیے صراحتاً یہ جملہ ارشاد نہیں فرمایا گیا ہے،صرف سرکارِ دو ------------------------------ ۱؎:صحیح بخاری: كتاب التفسیر؍باب قولہ تعالی وعلم آدم الاسماء کلہا۔