موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
ہر آدمی اپنے اعمال کے بدلہ محسوب ہوگا: ﴿ كُلُّ نَفْسٍ بِّمَا كَسَبَتْ رَهِيْنَةٌ،إلَّا أَصْحَابَ الْيَمِيْنِ ﴾۱؎ ’’ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ی ہے‘‘،جیسے آدمی اپنا مکان گروی رکھتا ہے پھر اُس کے بعد قرضہ لیتا ہے، اپنا سونا (Gold) بطورِ گروی رکھتا ہے اور پھر قرضہ لیتا ہے۔ایسے ہی ہر جان اپنے عمل کے بدلے میں گروی ہے۔ ﴿فَذٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَّوْمٌ عَسِيْرٌ،عَلَى الْكَافِرِيْنَ غَيْرُ يَسِيْرٍ﴾۲؎ ’’ وہ جو مشکل کا دن ہو گا یعنی کافروں پر آسان نہ ہو گا۔ ‘‘ اس طرح کی آیتیں قرآن مجیدمیں چار سو جگہوں پر ہے، اس میں سے چند آیتیں آپ کے سامنے پیش کی گئیں۔تا کہ ہم اس سے یہ نصیحت اورسبق حاصل کریں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اُس دن کا جو نقشہ کھینچا ہے وہ خود اتنا سخت ہے کہ آدمی اُس سے گھبراجائے۔بچے بوڑھے ہوجائیں گے، سارے راز کھول دیئے جائیں گے،آدمی اپنے عمل کے بدلہ رہن ہوگا، ہر آدمی اچھے یا بُرے اعمال کا بدلہ اپنے سامنے پائے گا۔سارے لوگ موجود ہوں گے،اس دن ہمارا انجام کیا ہوگا،ہم اللہ پاک کو کیا جواب دیں گے؟یہ ہولناکیاںور یہ کیفیتیں تو جہنم میں جانے سے پہلے ہونگی ،لیکن جس کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا اس کو کیسی تکلیف ہوگی؟ کیا کیاعذب ہوگا ؟کس گناہ کی کیا سزا ہوگی؟ نبیﷺ نے احادیثِ مبارکہ میں اس کوبھی بیان فرمایا ہے۔زانی اور زانیہ کی سزا: مثلاً زانی کی سزا بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایاکہ: زانی کے جسم پر ازدہا مسلط کردیا جائے گا: ’’مَنْ قَعَدَ عَلٰى فِرَاشِ مَغِيْبَةٍ قَيَّضَ اللهُ لَهٗ ثَعْبَانًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ‘‘۳؎ ------------------------------ ۱؎:المدثر:۳۸۔ ۲؎:المدثر:۹۔ ۳؎:کنز العمال:۱۲۹۹۵۔