موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
لئے دیا،ایسے ہی مسلمانوں سے حکومت لے کر جو دوسروں کو دی گئی ہےاوران کا جو ہم پر غلبہ نظر آتا ہے اُن کے استحقاق کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہمارے نااہل ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے،تا کہ کم از کم مسلمان سیدھے راستے سے نہ ہٹیں،دین پر قائم رہیں،اور اپنی آخرت کا انتظام کرلیں،اسی مضمون سے متعلق ایک اور ارشاد ہے: ﴿وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ وَبَاءُوْا بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ﴾ ۱؎ ’’آخر کار ذلت ورسوائی اور محتاجی وبے نوائی ان سے چمٹا دی گئی اور وہ خدا کے غضب میں گرفتار ہوگئے ،یہ اس لئے کہ وہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتے تھے ‘‘حدسے تجاوز بھی غضب کا سبب ہے: ﴿وَلَا تَطْغَوْا فِيْهِ فَيَحِلَّ عَلَيْكُمْ غَضَبِيْ وَمَنْ يَّحْلِلْ عَلَيْهِ غَضَبِيْ فَقَدْھَویٰ﴾۲؎ ’’(جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو دی ہیں ان کو کھاؤ) اور اس میں حد سے نہ نکلنا ورنہ تم پر میرا غضب نازل ہوگا اور جس پر میرا غضب نازل ہوا وہ ہلاک ہو گیا‘‘مغضوبین سے دوستی کی اجازت نہیں: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ﴾ ۳؎ ’’اے ایمان والو! تم اس قوم سے دوستی مت کرو جس پر خدا کا غضب ہے۔‘‘ اس کی تفسیر میں علماء نے لکھا ہے کہ اس سے مراد یہودی ہیں۔ یہودیوں پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہوا یہ بات قرآن پاک میں بہت سی جگہوں پر ہے۔گمراہ لوگوں سے متعلق چند آیاتِ مبارکہ: اب گمراہ لوگوں کے بارے میں بھی ہم کچھ مذاکرہ کرتے ہیں کہ اللہ پاک نے کن کن لوگوں کو گمراہ قرار دیا اور اس کے اسباب کیا ہیں؟ ------------------------------ ۱؎:البقرۃ:۶۱۔ ۲؎:طہٰ:۸۱۔ ۳؎:الممتحنہ:۱۔