موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
حضرت صوفی غلام محمد کا ایک ملفوظ: ہمارے والد صاحببڑی بڑی باتوں کو چھوٹے چھوٹے جملوں میں سمجھاتے تھے۔ فرمایا :﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴾ میں اللہ پاک نے فرمایا کہ جس نے سر دیا اُس کے سامنے سر رکھو اور جس نے ہاتھ دیے اُس کے سامنے ہاتھ پھیلاؤ۔حضرت ابن عباس سے حضور ﷺ کی نصیحت: ابن عباسسے حضور پاک ﷺ نے فرمایا: ’’اے ابن عباس! میں تم کو ایک بات بتلاتا ہوں، تم اُس کو اچھی طرح یاد رکھنا۔‘‘ پھرفرمایا: ’’تم اللہ کو یاد رکھو، اللہ تم کو یاد رکھے گا اور جب تم اللہ کو یاد رکھوگے تو اللہ کو اپنے سامنے پاؤگے اور جب مانگو تو اللہ تعالیٰ سے مانگو اور جب مدد چاہو تو اللہ سے مدد چاہو۔ اس بات کو یاد رکھ لو کہ پوری اُمت مل کر تمہیں نفع پہنچانا چاہے تو نفع نہیں پہنچاسکتی مگر وہی جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے طے فرمادیا۔ اور پوری اُمت مل کر تمہیں نقصان پہنچانا چاہے تو نقصان نہیں پہنچاسکتی مگر وہی جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے طے فرمادیا۔‘‘۱؎حالات کے اعتبار سے استعانت کی صورتیں: دوسرا موضوع استعانت میں بہت ہی اہم ہے۔ مدد مانگنے کے مختلف مراحل اور مختلف صورتیں ہیں۔ انسان مختلف حالتوں میں ہوتا ہے۔کبھی نعمتوں والے حال میں ہوتا ہے اور کبھی مصیبتوں والے حال میں ہوتا ہے۔ ہر انسان کو آزمانے کے لیے اللہ تعالیٰ دنیا میں خوشیاں بھی دیتے ہیں اور غم بھی دیتے ہیں۔ کوئی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ ہر ایک کی آزمائش کی صورت الگ الگ ہوتی ہے۔ ان دونوں حالتوں سے ہٹ کر کچھ ------------------------------ ۱؎:باب صفۃ القیامۃ:باب قول النبیﷺ یا حنظلہ ساعۃ ساعۃ۔