موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
(۳)شکر ظاہری نعمتوں پر کیا جاتا ہے،جبکہ حمد باطنی نعمتوں پر کی جاتی ہے۔حمد اور مدح میں فرق: حمد اورشکر کے ساتھ ایک لفظ مدح کا بھی استعمال ہوتا ہے، اس کے معنیٰ بھی تعریف ہی کے ہیں،لیکن اس میں اور حمد میں علماء نے کئی فرق بیان کئے ہیں۔ (۱)فرق یہ ہے کہ حمد اختیاری خوبی اور ذی علم پر کی جاتی ہے،جبکہ مدح اختیاری اورغیر اختیاری،ذی علم اور غیر ذی علم دونوں پر کی جاتی ہے۔اور بقول بعض مدح غیر اختیاری خوبی پر کی جاتی ہے۔ (۲)حمد میں دوسرے کی خوبیاں محبت اور تعظیم کے ساتھ بیان کی جاتی ہیں،جبکہ مدح میں محض خوبی بیان کی جاتی ہے۔ (۳)حمد مامور بہ ہے جب کہ مدح مامور بہ نہیں اور کبھی منہی عنہ بھی ہوتی ہے۔ (۴)مدح حیّ اورغیر حیّ دونوں کے لئے ہوتی ہے لیکن حمد نہیں۔۱؎ (۵)مدح احسان سے پہلے اور احسان کے بعد ہوتی ہے،اور حمد احسان کے بعد ہوتی ہے۔۲؎حمدکے فضائل: احادیثِ مبارکہ میں نبیﷺنےاس کے کافی فضائل بیان فرمائے ہیں،ایک حدیث میں آپ نے ارشاد فرمایا: ’’وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ تَمْلَأ ُالْمِيْزَانَ وَسُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ تَمْلَآنِ (أوْ تَمْلَاُ) مَا بَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ‘‘۳؎ ’’ الحمدللہ اعمال کے آدھے ترازو کو نیکیوں سے بھردے گا۔ اور سبحان اللہ اور الحمدللہ آسمان و زمین کے درمیان کو بھردے گا۔ ------------------------------ ۱؎:اللباب:۱؍۱۔ ۲؎:تفسیرِ خازن:۱؍۱۔ واضح رہے کہ بعض علماء نے ان کی تعریفات اس کے برعکس بھی کی ہیں۔ ۳؎:صحیح مسلم : كتاب الطهارة؍ باب فضل الوضوء۔