موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
﷽کلماتِ بابرکات پیرِ طریقت رہبرِ شریعت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم فقہ و بصیرت کے حامل ، نہایت جید اور ذی علم شخصیت حضرت مولانا مفتی محمد نوال الرحمن صاحب مدظلہ کے موضوعاتی درسِ قرآن مجید کے طور پر ایک نہایت گراں قدر کتاب آیۃ الکرسی کے ذیل میں قبل ازیں شائع ہوکر دادِ تحسین حاصل کرچکی ہے ۔ یہ دوسری کڑی ہے جو موضوعاتی درس قرآن بضمن سورہ فاتحہ ہے جو تقریباًتین سوبیس صفحات پر مشتمل ہے،سورۃ الفاتحہ چونکہ ترتیبِ توقیفی کے اعتبارسے پہلی سورت ہے اس مناسبت سے تمام ہی بنیادی مضامین مقدمۂ تفسیر قرآن کی حیثیت سے اس میں شامل ہیں، جو متنوع عناوین کے طور پر درج ہیں ، جیسے وحی کلام اللہ کے بارے میں اہل کلام کے مباحث ، تاریخِ نزولِ قرآن، ترتیبِ نزول مکی و مدنی آیات و سورتیں،قرأت متعددہ ،حفاظت قرآن، علم تفسیر ، تفسیر بالرائے ،تلاوت کے فضائل وغیرہ ، پھر تعوذ و تسمیہ اوراس کی تفصیلات پھر سورۂ فاتحہ کے فضائل اور بسملہ اور قرأت خلف الامام اور آمین کے تحت فقہی بحثیں اور سورۂ فاتحہ کے ایک ایک لفظ کے بارے میں آیاتِ سورۂ فاتحہ کے ذیل میں اس سے تعلق رکھنے والے تمام جزئیات پر اس قدر تفصیلی گفتگو جو عموما یکجا طور پر غالباً نہیں مل سکے گی ۔ افہام و تفہیم کا نہایت عمدہ انداز ، زبان عام فہم ، تاثیر غیر معمولی الغرض اس کی خصوصیات دیکھنے ہی سے تعلق رکھتے ہیں ، اور علماء و عوام دونوں کیلئے یکساں مفید ہیں ، اللہ