موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
دوسری حدیث کا جواب یہ ہے کہ من قال فی القرآن سے مراد قرآن کی مشکل آیتیں ہیں تو یعنی جس شخص نے مشکل قرآن کے بارے میں بغیر علم کے کوئی بات کہدی تو اس کے لئے وعید ہے پس اس سے مطلقا تفسیر بالرائے کی ممانعت ثابت نہیں ہوتی ، لہذا وہ درست ہے۔ دوسرا جواب یہ ہے کہ اس سے مراد قرآن پاک کی متشابہ آیتیں ہیں کہ جو آدمی قرآن پاک کی متشابہ آیات کی تفسیر بغیر علم کے کرے گا تو اس کے لئے یہ وعید ہے۔تفسیرِ قرآن کے بارے میں ایک شدید غلط فہمی: مذکورہ بالا تفصیل سے یہ بات واضح ہوگئی کہ قرآن کریم کی تفسیر انتہائی نازک اور مشکل کام ہے، جس کے لئے صرف عربی زبان جان لینا کافی نہیں، بلکہ تمام متعلقہ علوم میں مہارت ضروری ہے، چنانچہ علماء نے لکھا ہے کہ مفسر قرآن کے لئے ضروری ہے کہ وہ عربی زبان کے نحو و صرف اور بلاغت وادب کے علاوہ علم حدیث، اصولِ فقہ و تفسیر اور عقائد وکلام کا وسیع وعمیق علم رکھتا ہو کیونکہ جب تک ان علوم سے مناسبت نہ ہو، انسان قرآن کریم کی تفسیر میں کسی صحیح نتیجہ تک نہیں پہونچ سکتا۔ افسوس کہ کچھ عرصہ سے مسلمانوں میں یہ خطرناک وبا چل پڑی ہے کہ بہت سے لوگوں نے صرف عربی پڑھ لینے کو تفسیر قرآن کے لئے کافی سمجھ رکھا ہے، چنانچہ جو شخص بھی معمولی عربی زبان پڑھ لیتا ہے وہ قرآن کریم کی تفسیر میں رائے زنی شروع کردیتا ہے ،بلکہ بعض اوقات ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ عربی زبان کی نہایت معمولی شد بد رکھنے والے لوگ جنہیں عربی پر بھی مکمل عبور نہیں ہوتا، نہ صرف من مانے طریقے پر قرآن کی تفسیر شروع کردیتے ہیں، بلکہ بڑے بڑے مفسرین کی غلطیاں نکالنے کے درپے ہوجاتے ہیں، یہاں تک کہ بعض ستم ظریف تو صرف ترجمے کا مطالعہ کرکے اپنے آپ کو قرآن کا عالم سمجھنے لگتے ہیں، اور بڑے بڑے مفسرین پر تنقید کرنے سے نہیں چوکتے۔ خوب اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ یہ انتہائی خطرناک طرز عمل ہے جو دین کے معاملہ میں نہایت مہلک اور گمراہی کی طرف لےجاتا ہے ،دنیوی علوم وفنون کے بارے میں ہر شخص اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ اگر کوئی شخص محض انگریزی زبان سیکھ کر میڈیکل سائنس کی کتابوں کا مطالعہ کرلے تو دنیا کا کوئی صاحب عقل اُسے ڈاکٹر تسلیم نہیں کرسکتا، اور نہ اپنی جان اس کے حوالے کرسکتا ہے، جب تک کہ اس نے کسی میڈیکل کالج میں باقاعدہ تعلیم و تربیت حاصل نہ کی ہو، اس لئے کہ ڈاکٹر بننے کے لئے صرف انگریزی سیکھ لینا کافی نہیں ،بلکہ باقاعدہ ڈاکٹری کی تعلیم و تربیت حاصل کرنا