موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ فاتحہ |
|
’’اور خدا ایسا نہیں ہے کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کر دے جب تک کہ ان کو وہ چیز نہ بتادے جس سے وہ پرہیز کریں۔ اگر آدمی سمجھدار ہے تو وہ ہدایت قبول کر لیتا ہے ۔ ﴿فَإِمَّا یَأْتِیَنَّکُم مِّنِّیْ ھُدًی فَمَنِ اتَّبَعَ ھُدَایَ فَلا یَضِلُّ وَلَا یَشْقیٰ﴾۱؎ ’’پھر اگر میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے تو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف میں پڑے گا ‘‘ ﴿يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ أَنْ تَضِلُّوْا وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ﴾۲؎ ’’یہ احکام خدا تم سے اسلئے بیان فرماتا ہے کہ بھٹکتے نہ پھرو۔ اور خدا ہرچیز سے واقف ہے‘‘ حدود سے تجاوز اور شک بھی گمراہی ہے: ﴿كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ مُّرْتَابٌ﴾ ۳؎ ’’اسی طرح خدا اس شخص کو گمراہ کر دیتا ہے جو حد سے نکل جانے والا اور شک کرنے والا ہو‘‘ ﴿وَيُضِلُّ اللّٰهُ الظَّالِمِيْنَ وَيَفْعَلُ اللّٰهُ مَا يَشَاءُ﴾۴؎ ’’اور خدا بے انصافوں کو گمراہ کر دیتا ہے۔ اور خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔ ‘‘ ﴿وَمَنْ يَعْصِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُبِيْنًا﴾۵؎ ’’اور جو کوئی خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ صریح گمراہ ہو گیا ‘‘ہدایت کے لئے طلب درکار ہے: ﴿ قُلْ إِنَّ اللّٰهَ يُضِلُّ مَنْ يَّشَاءُ وَيَهْدِيْ إِلَيْهِ مَنْ أَنَابَ﴾۶؎ ’’خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے۔ اور جو (اسکی طرف) رجوع ہوتا ہے اسکو اپنی طرف کا راستہ دکھاتا ہے‘‘ ------------------------------ ۱؎:طٰہـ۱۲۳۔ ۲؎:النساء:۱۷۶۔ ۳؎:غافر:۳۴۔۴؎:ابراہیم:۲۷۔ ۵؎:الاحزاب :۳۶۔ ۶؎:الرعد:۲۷۔