معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
انتخاب از مناجات حضرت مولانا محمد قاسم صاحب )بانئ دارالعلوم دیوبند( نوٹ:حضرتِ اقدس مرشدی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ یہ اشعار جو مولانا محمد قاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی مناجات کے ہیں باعتبارِ مضمون کے مقبول معلوم ہوتے ہیں اور اس بندہ اختر عفا اللہ عنہ نے حضرت شیخ کو اس مناجات میں بارہا مشغول دیکھا اور بہت ہی کیف اور درد کی حالت میں حضرت والا اس کو پڑھا کرتے تھے اس لیے تقاضا ہوا کہ اس مناجات کا انتخاب بھی برکت کے لیے آخر میں شامل کردوں کہ اہلِ طلب و شوق مستفید ہوں۔ الٰہی غرقِ دریائے گناہم تو می دانی و خود ہستی گواہم اے اللہ! میں گناہ کے دریا میں غرق ہوں یعنی بے حد کثیر الخطا ہوں اور تو میرے گناہوں پر خود گواہ ہے۔ گناہِ بے عدد را بار بستم ہزاراں بار توبہ ہا شکستم بے شمار گناہوں کا بار سر پر باندھ لیاہے اور ہزاروں بار توبہ کو میں نے توڑ دیاہے۔ حجابِ مقصد عصیانِ من شد گناہم موجبِ حرمانِ من شد میرے مقصد میں میرے گناہ حائل ہوگئے اور میرے گناہ میری محرومی کا باعث ہوگئے۔ بآں رحمت کہ وقفِ عام کردی جہاں را دعوتِ اسلام کردی