معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
نقشِ بتاں مٹایا دکھایا جمالِ حق آنکھوں کو آنکھیں دل کو مرے دل بنادیا غفلت میں دل پڑا تھا کہ ناگاہ آپ نے آگاہ حق سے غیر سے غافل بنادیا مشکل تھا دین سہل تھی دنیا اب آپ نے مشکل کو سہل، سہل کو مشکل بنادیا ہمت بڑھا کے بارِ امانت کا آپ نے مجھ جیسے ناتواں کو بھی حامل بنادیا آہن کو سوزِ دل سے کیا نرم آپ نے نا آشنائے درد کو بسمل بنادیا مجذوبؔ در سے جاتا ہے دامن بھرے ہوئے صد شکر حق نے آپ کا سائل بنادیاحکایت قتل کرنا ہاتھی کے بچےکواور اس کا انجام ہندوستان کا واقعہ ہے کہ ایک عقل مندنے اپنے دوستوں کے ایک گروہ کو دیکھاکہ وہ لوگ کسی سفر میں وطن سے بہت دور جانکلے اور بھوک سے بے چین ہوئے۔ اس عقل مند نے انھیں مشورہ دیاکہ دیکھو تمہارے سامنے ہاتھی کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، ان کا شکار ہرگز مت کرناکہ ہاتھی کہیں گیا ہواہے وہ واپس آکر تمھیں زندہ نہ چھوڑے گا۔ میری نصیحت کو غور سے سن لو۔ لیکن بھوک کے سبب ان سے صبر نہ ہوا اورانھوں نے ایک بچہ ہاتھی کا پکڑااوراس کاکباب کھایا۔ اس عقل مندنے کہا: کاش! تم لوگ اس جنگل کی گھاس کھالیتے لیکن اس فعل سے احتیاط کرتے۔ اب اس کا انجام بھی دیکھ لوگے۔