معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
آہِ بے نوا..... (نظم) عارف باللہ حضرتِ اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اخترصاحب دامت برکاتہم عالمِ ہجر کو مرے تونے وصال کر دیا یعنی ہماری آہ کو واقفِ حال کر دیا اپنا جہاں دکھا کے یوں محوِ جمال کر دیا میری نظر میں یہ جہاں خواب و خیال کر دیا میرے قویٰ تو اس قدر ہوتے ابھی نہ مضمحل اے دلِ مبتلائے غم تونے نڈھال کر دیا میرا پیام کہہ دیا جاکے مکاں سے لا مکاں اے مری آہِ بے نوا تو نے کمال کر دیا ذوقِ طلب بھی مختلف دہر میں دیکھتا رہا اخترِ بے قرار نے تیرا سوال کر دیا