معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
میں تضاد ہے۔ شرطِ ولایت تقویٰ ہے نہ کہ کثرتِ اذکار ووظائف ، البتہ یہ اذکار وغیرہ حصولِ تقویٰ کے لیے مُعِین ضرورہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیقِ حصولِ تقویٰ اور اجتناب عن المعاصی کا اہتمام اور گناہ کی بیماریوں کے علاج کی فکر نصیب فرمائیں اور ان مقاصد کے لیے کسی اللہ والے سے رجوع کی توفیق بخشیں۔آمین۔حکایتِ حضرت موسیٰ اور عیادتِ مریض حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس حق تعالیٰ کی طرف سے وحی آئی کہ اے موسیٰ! تم نے میری بیماری میں میری عیادت نہیں کی،حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا۔ گفت سبحانا تو پاکی از زیاں ایں چہ رمزست ایں بکن یارب بیاں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا:اے رب!آپ پاک ہیں نقصان اور بیماری سے اورآپ کے اس ارشاد میں کیا راز ہے ظاہر فرمادیجیے۔ گفت آرے بندۂ خاصِ گزیں گشت رنجور او منم نیکش ببیں غیب سے آواز آئی کہ اے موسی! میرا ایک خاص بندہ جو میرا منتخب ہے، بیمار ہوگیا پس آپ اس کو بنگاہِ استحسان دیکھیے۔ ہست معذوریش معذوریٔ من ہست رنجوریش رنجوریٔ من اس مقرّبِ بارگاہِ حق کی معذوری میری معذوری ہے اور اس کی بیماری میری بیماری ہے ۔ در عیادت رفتنِ تو فائدست فائدہ آں باز با تو عائد ست