معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب و خدام بہت سے شہروں کے حاکم اور صاحبِ جاہ ہوں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین مچھلی سے چاند تک پھیلے گا یعنی آفاقِ عالم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے منور ہوگا۔ جیسا کہ آج تمام کائنات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لیوا پھیلے ہوئے ہیں اور پانچ وقت اذانوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کانام روشن ہورہاہے۔ تا قیامت باقیش داریم ما تو مترس از نسخِ دیں اے مصطفی! ہم قیامت تک اس دین کو باقی رکھیں گے او ر اے مصطفی! آپ اس دین کے مٹ جانے کا خوف نہ کریں۔ گر بگویم تا قیامت نعتِ او ہیچ آں را مقطع و غایت مجو اگر میں قیامت تک مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت کہتارہوں تب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت ختم اور متناہی نہ ہوگی۔منقبتِ اصحاب ما وا صحابیم چو کشتیٔ نوح ہرکہ دست اندر زند یابد فتوح حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ ہم اور ہمارے اصحاب مثلِ کشتیٔ نوح علیہ السلام ہیں جوشخص ہم سے اور ہمارے اصحاب سے رابطہ کرلے گا وہ کامیاب ہوجاوے گا۔ مونسِ احمد بہ مجلس چار یار مونسِ بوجہل عتبہ ذو الخمار مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے چاریارآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مونس تھے اور ابوجہل کامونس عتبہ شرابی تھا۔