معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
ہم نے اپنے کو گم کیا تھا آہ میرا شہرہ اڑادیاکس نے آہ را جز آسماں ہمدم نبود راز را غیرِ خدا محرم نبود عاشق کو تنہائی ایسی درکار اور مطلوب ہے کہ اس کی آہ کا بجز آسمان کے کوئی اور سننے والانہ ہو اور اس کے رازِ محبت کا بجز محبوبِ حقیقی تعالیٰ شانہٗ دوسرا محرم نہ ہو۔مشورہ با گروہِ صالحاں مشورہ کن با گروہِ صالحاں بر پیمبر ا مرہم شوریٰ بداں صالحین سے مشورہ کرتے رہو۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم پربھی مشورہ کرنے کا حکم نازل فرمایاگیا: شَاوِرۡہُمۡ فِی الۡاَمۡرِ ؎ ایں خردہا چو مصابیحِ انورست بست مصباح از یکے روشن تر است یہ عقلیں مثلِ چراغ کے روشنی رکھتی ہیں اورظاہر ہے کہ ایک چراغ کی روشنی سے بیس چراغوں کی اجتماعی روشنی زیادہ اورقوی النور ہوگی۔ یہی صورت تازگئ ایمان کی ہے کہ جب کوئی مؤمن ضعیف الایمان دوسرے مؤمن قوی الایمان و صاحبِ یقینِ کامل کی صحبت میں بیٹھتاہے تو قوی ایمان کی روشنی سے ضعیف ایمان کی روشنی بھی قوی تر ہوجاتی ہے۔ ایک صحابی رضی اللہ عنہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ کے مہمان ہوئے جب وہ عبادتِ نافلہ کے لیے اٹھنے لگے تومیزبان صحابی رضی اللہ عنہ نے فرمایاکہ اِجْلِسْ بِنَانُؤْمِنُ سَاعَۃً؎ ------------------------------