معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
اے خدا! آپ ہی کا فضل حاجت روائی کرسکتاہے، آپ کی یاد کے ساتھ کسی کی یاد روا نہیں یعنی حاجت روائی صرف آپ کے لیے خاص ہے۔منزلِ دوم یک شنبہ ( اتوار) اے خدائے با عطا و با وفا رحم کن بر عمرِ رفتہ بر جفا اے خداصاحبِ عطا اور باوفا! گناہوں میں گزری ہوئی عمر پر رحم فرمادیجیے۔ دادۂ عمرے کہ ہر روزے ازاں کس نداند قیمتِ آں در جہاں آپ نے ایسی زندگی بخشی ہے کہ جس کے ہر روز کی قیمت جہان میں کوئی نہیں جانتا۔ اے محبِ عفو از ما عفو کن اے طبیبِ رنجِ ناصور کہن اے عفو کو محبوب رکھنے والے رب! ہماری خطاؤں کو معاف فرمادیجیے اور اے طبیب پرانے ناصور کے رنج کے! ہمارے تمام رذائل وامراضِ باطنیہ کو شفادے دیجیے۔ اے خدا بنما تو جاں را آں مقام کاند رو بے حرف می روید کلام اے خدا! میری جام کو وہ ومقام دکھادیجیے جہاں کہ بے حروف کے کلام پیدا ہوتے ہیں یعنی عالمِ غیب کی وہ تجلیاتِ خاصہ جو آپ اپنے مقربین عباد کو دکھاتے ہیں ہمیں بھی اپنی رحمت سے دکھادیجیے۔ پردۂ اے ستار از ما وامگیر باش اندر امتحاں ما را مجیر اے گناہوں کے چھپانے والے اللہ! اپنی ستاریت کا پردہ ہم سے بسبب ہماری شامتِ