معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
اے اللہ! اگر آپ کی عنایات ہمارے اوپر قائم رہیں تو اس کمینہ چور سے (یعنی نفسِ امارہ سے) ہم کو کب خوف ہوسکتاہے۔ گر ہزاراں دام باشد بر قدم چوں تو با مائی نباشد ہیچ غم اگر ہزاروں جال ہمارے قدموں کے سامنے ہوں لیکن اے اللہ! اگر آپ کا کرم ہمارے ساتھ ہو تو پھر ہم کو کچھ غم نہیں یعنی نفس و شیطان کی تمام شرارتوں سے ہمارا دین آپ کی اعانت ہی سے محفوظ رہ سکتاہے۔ یا کریم العفو ستار العیوب انتقام از ما مکش اندر ذنوب اے کریم العفو اور عیوب کے چھپانے والے! ہمارے گناہوں کو عفو فرمادیجیے اور ہم سے انتقام نہ لیجیے۔ گرسگی کردیم اے شیر آفریں شیر را مگمار بر ما زیں کمیں اے ہمارے رب! اگرچہ ہم نے کتاپن کیا ہے اعمال میں مگر اے شیر پیدا کرنے والے! اپنے کسی عذاب کو ہم پر مسلّط نہ فرما جو مثلِ شیر کے ہم کو ہلاک کردے۔ آبِ خوش را صورتِ آتش مدہ اندر آتش صورتِ آبی منہ آبِ خوش( حسنات) کو صورتِ آتش( غیر حسنات) نہ دکھائیے اور آگ کے اندر پانی کی صورت نہ رکھیے،یعنی ہم کو برائیاں ہماری شامتِ اعمال سے جاذبِ نظر نہ معلوم ہوں۔ از شرابِ قہر چوں مستی دہی نیستہا را صورتِ ہستی دہی اے رب! اپنی شرابِ قہر کی مستی آپ جسے دیتے ہیں یعنی جس کی شامتِ عمل سے آپ