معارف مثنوی اردو شرح مثنوی مولانا روم |
س کتاب ک |
|
چشمِ احمد بر ابوبکر زدہ وزیکے تصدیقِ صدّیقِ آمدہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صدیق رضی اللہ عنہ پر ایسی نگاہِ کیمیا اثرڈالی کہ ایک نگاہ کے صدقے میں ایسی معیاری تصدیق کی توفیق ہوئی کہ امت میں آپ صدیق کے لقب سے مشرف ہوئے۔ مصطفی زیں گفت با اسرار جو مردہ را خواہی کہ بینی زندہ تو مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی سبب سے فرمایاکہ اے لوگو! اگرتم یہ دیکھنا چاہتے ہوکہ کوئی مردہ زمین پر مثل زندہ چل رہاہے تو میرے صدیق کو دیکھ لو۔ می رود چو زندگاں بر خاکداں مردہ و جانش شدہ بر آسماں حضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ اپنے نفس کو اس طرح فنا کرچکے ہیں کہ زمین پر ان کا چلنا پھرنا ایساہی ہے جیسے کوئی مردہ چلتاپھرتاہواوران کی روح رب العرش سے قوی تعلق کے سبب عرش پر فائز ہے۔ چوں عمر شیدائے آں معشوق شد حق و باطل را چو دل فاروق شد حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پرفداہوئے تو اس عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے ان کا قلب حق وباطل میں فرق کرنے والا ہوگیا۔ چوں کہ عثماں آں جہاں را عین گشت نورِ فائز بود ذی النورین گشت جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اس جہان کے لیے سرچشمۂ فیض ہوگئے تو آپ