احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
جواب…کافر ہے۔ سوال…مرزا قادیانی نے (ازالہ ص۶۷۳، خزائن ج۳ ص۴۶۳)پر لکھا ہے کہ میں مطابق پیشینگوئی مجرد احمد ہوکر آیا ہوں؟ جواب…(کتاب دیکھ کر) ہاں لکھا ہے حالانکہ یہی حضرت اپنے بیانوں میں لکھا چکے ہیں کہ احمد والی پیشینگوئی آنحضرت کے حق میں ہے) خیرا سی طرح کئی گھنٹے جرح ہوتی رہی۔ اخیر کے سوال لکھتا ہوں۔ مولوی برہان الدین جہلمی قادیانی نے اپنے بیانوں میں ایک حدیث لکھائی تھی جس کے الفاظ یہ ہیں ’’کیف انتم اذا نزل ابن مریم فیکم وامامکم منکم (بخاری ج۱ ص۴۹۰، مسلم ج۱ ص۸۷)‘‘ یہ اس دعوے پر لائے تھے کہ مسیح موعود امت محمدیہ میں سے ایک شخص ہوگا نہ کہ اسرائیلی نبی۔ اس پر سوال ہوا کہ جملہ اسمیہ کسی اسم معرفہ کی صفت ہوسکتا ہے؟ جواب…میں نہیں بتلاسکتا۔ سوال…ابن مریم معرفہ ہے یا نکرہ؟ جواب…آپ بار بار وہی پوچھتے ہیں۔ سوال…بغیر صرف ونحو جاننے کے لئے کوئی شخص علم حدیث سمجھ سکتا ہے؟ جواب…ہاں استاد سمجھائے تو سمجھ سکتا ہے۔ سوال…آپ نے بھی بغیر صرف نحو کے حدیث پڑھی تھی؟ جواب…نہیں! میں نے تو بڑی بڑی کتابیں پڑھی تھیں۔ (جب ہی سوالات مذکورہ کو ایسے صفائی سے حل کردیا) سوال…آپ حدیث مذکور کی ترکیب جانتے ہیں؟ جواب…جانتا ہوں۔ سوال…اس میں وائو کیسا ہے؟ جواب…وائو عطف کا۔ سوال…یہ عطف کس پر ہے؟ جواب…نزل پر۔ سوال…نزل کیا ہے فعل یا اسم؟ جواب…فعل ہے۔ سوال…یہ معطوف اور معطوف علیہ مل کر کیا بنے؟