احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
(جوتی) پر تھوک کر مسلمانوں کو دکھائی۔ پس پھر تو مجنونوں نے سمجھا کہ ہم پر کمال عنایت مبذول ہے۔ لیکن اسلامی غیرت ہمیں اس کہنے پر مجبور کرتی ہے کہ گو مستورات مرزائیہ نے چھیڑ کی ہو۔ تاہم یہ حرکت اسلامی اخلاق سے بہت گری ہوئی ہے۔ ۳ … مرزائیو کرشن جی مہاراج کو ڈنڈوت کرو مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ہے آدمی بجائے خود اک محشہ خیال ہم انجمن سمجھتے ہیں خلوت ہی کیوں نہ ہو سیالکوٹ والے لیکچر نے مرزا قادیانی کی کایا پلٹ دی۔ نہ اب آسمانی باپ کے لے پالک رہے نہ امام الزمان رہے نہ بروزی ہے۔ اب تو گھڑے گھڑائے اور چھلے چھلائے کرشن جی کی مورتی بن گئے۔ یا یوں کہو کہ آپ کی ذات طلسم سمات میں متضاد کمپونڈ مسالا جمع ہوگیا ہے۔ مگر اس معجون مرکب میں ابھی چند اجزاء کی کسر ہے۔ کیا معنی کہ نہ تو آپ ابھی آریا کے دیانند جی مہاراج بنے نہ بودھ کے گوتم شنکر اچارج نہ آتش پرستوں کے زرتشت نہ سکھوں کے گرونانک۔ نہ لعل بیگیوں کے لعل گرو۔ مناسب تھا کہ سب سے پہلے اپنا ورثہ سنبھالتے کیونکہ آپ بیگیوں کے بیگ ہیں اور آپ کے بڑے بھائی امام الدین لعل بیگیوں کے سرپرست بن بھی چکے ہیں۔ مگر آپ ایسے ناخلف ہیں کہ ان کی گدی پر اب تک لات مار رہے ہیں۔ تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ رفتہ رفتہ جب آپ سب کچھ ہوجائیںگے تب لعل گرو بنیں گے۔ کیا معنی کہ فضلہ سب کے بعد ہوتا ہے۔ ابھی دو ایک کنچ اور باقی ہیں۔ کھنکھنا کر قبض کھلے گا تو بالکل صفائی ہوجائے گی سردست تو بائو گولے اٹھ رہے ہیں۔ ابراز ہوکر تمام مذاہب کے گرو گھنٹال میں بروز کر جائیں گے۔ سری کرشن جی میں اس لئے آپ نے دھارن کیا ہے کہ مرزائیوں کا پردہ ا ٹھا دینے کا جنرل آرڈر جاری کرچکے ہیں۔ پس آپ گوپیوں میں کنھیا جی بن کر بیٹھیں گے۔ اور ایک ہی وقت میں سب کے پرالبت میں فوراً پراپت ہوں گے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لے پالک نے جو اس عرصہ میں شرارتیں کیں یعنی نہ صرف آسمانی بھیڑوں کو بلکہ آسمانی برے عیسیٰ مسیح کو شب وشتم کی ایک ہی لاٹھی ہانکا تو آسمانی باپ نے زناٹے دار چپت رسید کیا کہ مردود بدذات، شریر پاجی، میں نے تو تجھے اس لئے بھیجا تھا کہ چرواہا بن کر بھیڑوں کی چوکسی کرے۔ اس لئے نہ بھیجا تھا کہ بھیڑیا بن کر سب کو پھاڑے۔ بس لے پالک ایک ہی تھپڑ