احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اگر وہ مشبہ بالمصلوب ہوکر بچ نکلتے تو یہود ان کو ضرور ڈھونڈ نکالتے اور پکڑ کر مکرر صلیب پر چڑھاتے اور ہرگز زندہ نہ چھوڑتے۔ اور اگر باوصف ہرطرح کی طاقت کے وہ اندھے ہوگئے تھے اور ان کی عقلوں پر خدائے تعالیٰ نے پردہ ڈال دیا تھا تو یہ بھی فی حد ذاتہ قدرت الٰہی کا ویسا ہی معجزہ تھا جیسا عیسیٰ کی حیات کا۔ جس کے مرزا قادیانی منکر ہیں اور یہ معجزہ ان پر ایسا ناگوار ہے کہ اس کو اپنی موت سمجھتے ہیں۔ ایک مرزائی صاحب کہنے لگے کہ ۱۹۰۰ء برس سے قومیں عیسیٰ مسیح کے مشبہ بالمصلوب ہونے کی قائل ہیں۔ مسلمان ۱۳سوبرس سے دنیا میں آئے ہیں۔ کیا حق رکھتے ہیں کہ عیسیٰ مسیح کے باب میں دیگر اقوام کے خلاف کچھ منہ کھول سکیں۔ ہم کہتے ہیں کہ قومیں تو نہ صرف ۱۹سوبرس سے بلکہ دس ہزار برس آغاز بعثت آدم علیہ السلام سے سبھی کچھ کہتی ہیں۔ کیا ان کی سب باتیں مان لینے کے قابل ہیں۔ دنیا کچھ ہی کہے مسلمانوں کو تو وہ بات ماننی چاہئے جو قرآن کہے۔ مگر یہ مسلمانوں کے لئے ہے نہ کہ مقدس مذہب اسلام اور اس کے احکام کا رد کرنے والوں کے لئے۔ کروڑوں عیسائی عیسٰی مسیح کو ابن اﷲ مانتے ہیں۔ ۲۴کروڑ ہنود پتھر کے تراشے ہوئے بتوں کو معبود سمجھتے ہیں۔ مرزائی ان سب کی نسبت یہی کہہ سکتے ہیں کہ مسلمانوں کا کیا منہ ہے کہ ان کے خلاف منہ کھول سکیں۔ ہندوستان میں ہی دیکھوکہ ۲۴کروڑ ہنود کے مقابلہ میں ۶کروڑ مسلمان ہیں گویہ کہ چھٹا حصہ ہیں اور مسلمانوں کو یہاں آئے جمعہ جمعہ۸دن ہوئے ہیں اور ہنود قدیم سے ہیں اور ان کی بت پرستی بھی قدیم ہے۔ مگر حسب قول مرزائی مسلمانوںو کا کیا منہ ہے کہ بت پرستی پر طعن کریں اور توحید کو اچھا سمجھیں۔ تیرہ سو برس سے تمام علماء اسلام ومفسرین کرام تو آیات قرآن سے عیسیٰ مسیح کی حیات ثابت کریں۔ مگر مرزا قادیانی سب کو رد کردیں اور ان کے مقابلہ میں اقوام مخالفان اسلام کے اقوال کو معتبر سمجھیں اور ان کی سند لائیں پھر اچھے خاصے اسلامی مجدد اور بروزی نبی۔ ۴ … اہل اسلام کو کسی آسمانی نشان کی ضرورت نہیں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! جو سچے مومن خدا تعالیٰ کی آیات بینات اور نور اور کتاب مبین اور آفتاب اسلام کی روشن اور چمکتی ہوئی عالمگیر شعاعیں چشم ظاہر وباطن سے دیکھتے ہیں۔ اب ان کو کسی آسمانی نشان کے دیکھنے کی ضرورت نہیں ’’وتمت کلمۃ ربک صدقا وعدلالا مبدل لکلماتہ الآیہ‘‘ پر ان کا ایمان ہے اور جو لوگ حسب قول مرزا قادیانی (مطبوعہ الحکم ۱۷؍مئی ۱۹۰۴ء،ملفوظات